• 5 مئی, 2024

پانچویں فضل عمر تربیتی کلاس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ سینیگال

پانچویں فضل عمر تربیتی کلاس
خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ سینیگال
منعقدہ 1 تا 15 ستمبر 2022ء

ملک کے 8 ریجنز میں سے 123 خدام و اطفال فضل عمر تربیتی کلاس میں شامل ہوئے۔

تعداد خدام۔67
تعداد اطفال۔56

موٴرخہ 1 ستمبر 2022ء کو بعد نماز عصر تربیتی کلاس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں حافظ عبدالقادر باءصاحب نے تلاوت قرآن کریم پیش کی اور محمدو جالو صاحب نے ترجمہ فرنچ پڑھا اور اس کے بعد اطفال نے عربی قصیدہ در مدح حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا اس کے بعد نائب صدر صاحب خدام الاحمدیہ نے خدام و اطفال کا عہد دہرایا جس کے بعد امیر و مشنری انچارچ صاحب سینیگال نے طلباء سے خطاب فرمایا اور دعا کروائی جس کے بعد باقاعدہ تربیتی کلاس کا آغاز ہوگیا۔

دوران کلاس ہر روز نماز تہجد باجماعت ادا کی جاتی رہی اور نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد درس بھی باقاعدگی سے ہوتا رہا اور جمعہ کو حضور انور کے خطبہ کے لئے بھی انتظام کیا جاتا رہا۔

دوران کلاس خدام اور اطفال کوہر روز یسرنا قرآن،ناظرہ قرآن کریم پڑھایا جاتا رہا اور چند سورتیں حفظ بھی کروائی گئیں۔اس کے علاوہ چند احادیث اور دعائیں اور عربی قصیدہ (یَا عَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَ الْعِرْفَانِ) کے پہلے دس اشعار حفظ کروائے گئے اسی طرح خدام اور اطفال کو ان کے عہد بھی یاد کروائے گئے۔ اس کے علاوہ درج ذیل عناوین پر خدام اور اطفال کو لیکچرز دئیے گئے۔

نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ،ا ذان،اقامت اور اذان کے بعد کی دعا حفظ کروائی،تا ریخ اسلام،سیرت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت اصحاب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم،سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام و سیرت خلفائے احمدیت، خلافت احمدیہ کا تعارف،جلسہ سالانہ کا تعارف،یوم مسیح موعود اور یوم مصلح موعود کا تعارف،تحریک جدید اور وقف جدید کا تعارف،خدام اور اطفال کی ذمہ داریاں۔

دوران کلاس تین معلمین سلسلہ طلباء کو پڑھانےاور ان کی تربیت کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے جو کہ 15 دن مشن میں تمام طلباء کے ہمراہ رہے۔جن کے اسماء درج ذیل ہیں۔

آدم کاصاحب، والی جان صاحب، مالنگ تانبا صاحب

دوران کلاس ہر روز طلباء نماز عصر کے بعد فٹبال کی گیم بھی کرتے رہے۔

دوران کلاس طلباء نے مشن ہاوس میں وقار عمل بھی کیا اور مشن ہاوس کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لئے خاصی سعی کی۔

دوران کلاس مورخہ 14 ستمبر کو تمام خدام اور اطفال کو ڈاکار کے دو معروف مقامات مونیما اور لیک روز (Lack Rose) جس کی خاصیت یہ ہے کہ اس جھیل کے ایک لیٹر پانی میں 400 گرام نمک ہے) پر پکنک پر بھی لے جایا گیا۔

15 دن کی کلاس کے بعد تمام خدام اور اطفال کا ایک تحریری امتحان بھی ہوا جس میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والے خدام اور اطفال کو اختتامی تقریب میں انعام سے نوازا گیا اور اس کے علاوہ تمام شاملین کو سند شرکت سے نوازا گیا۔

موٴرخہ 15 ستمبر 2022ء کو فضل عمر تربیتی کلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ابو باء صاحب نے تلاوت قرآن کریم پیش کی اور مصطفیٰ امبوچ صاحب نے ترجمہ فرنچ پیش کیا اس کے بعد نائب صدر صاحب نے اطفال اور خدام کا عہد دہرایا جس نے بعد اطفال نے اردو نظم پیش کی اور خدام نے عربی قصیدہ پیش کیا۔اس کے بعد مکرم استاذ والی جان صاحب نے فضل عمر تربیتی کلاس کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد اول آنے والے خدام اور اطفال کو مہمان خصوصی مکرم محمد عارف گِل صاحب (مشنری ٹوگو) نے انعامات سے نوازا۔ اس کے بعد تمام طلباء کو سند شرکت سے نوازا گیا آخر پر مہمان خصوصی صاحب نے طلباء سے مختصر خطاب فرمایا اور اختتامی دعا کروائی اور اس طرح یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل۔نمائندہ روزنامہ الفضل آنلائن۔سینیگال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 1)