• 16 مئی, 2024

اعلان نکاح

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 3؍دسمبر 2022ء کو بعد نماز ظہروعصر مسجد مبارک اسلام آباد،یوکے میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرما کر ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔

عزیزہ عالیہ ثمرین احمد بنت مکرم منیر احمد صاحب (یوکے)
ہمراہ عزیزم قاسم محمود خاں (مربی سلسلہ۔ الفضل آن لائن لندن) ابن مکرم ارشد محمود صاحب

عزیزہ ماریہ طاہربنت مکرم چوہدری طاہر احمد صاحب (پاکستان)
ہمراہ عزیزم عامر سہیل (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم سہیل اسلم صاحب

عزیزہ رملہ محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر خالد محمود جٹ صاحب (کینیڈا)
ہمراہ عزیزم ظافر محمود ابن مکرم چوہدری راشد محمود صاحب (کینیڈا)

عزیزہ فضہ احمد (واقفہ نو) بنت مکرم محمد جلیس احمد صاحب (جرمنی)
ہمراہ عزیزم منیب اسماعیل ابن مکرم محمد ادریس احمد صاحب (یوکے)

ادارہ اس مبارک موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہے

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی