لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ العَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ربُّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبُّ الْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔
(صحیح بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ: ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عظمتوں والا اور بڑا ہی بردبار ہے۔ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں وہی عرش کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ آسمان و زمین کا رب ہے‘‘۔
یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی بے قراری اور پریشانی کے وقت کی دعا ہے۔حضرت عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ مصیبت کے عالم میں یہ دعا کرتے۔
پیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح ِ الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22مئی 2020 کے خطبہ جمعہ میں احباب جماعت کو یہ دعا پڑھنے کی تحریک فرمائی ہے۔
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)