•مکرم آرآر قریشی لکھتے ہیں۔
جماعت احمدیہ کے پہلے خلیفہ کی اجازت سے 18 جون 1913ء کو اس کا پہلا پرچہ شائع ہوا، اور آپؓ ہی نے اس پرچہ کا نام ’’الفضل‘‘ رکھا۔ یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا فضل اور آپ کی دعاؤں کا ثمرہ تھا۔ جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ نے اللہ تعالیٰ کے حضور جو دعا کی وہ درج ذیل ہے۔
’’اے میرے مولا! اس مشت خاک نے ایک کام شروع کیا ہے۔ اس میں برکت دے اور اسے کامیاب کر۔ میں اندھیروں میں ہوں۔ تو آپ ہی رستہ دکھا۔ لوگوں کے دلوں میں الہام کرکہ وہ الفضل سے فائدہ اٹھائیں۔ اور اس کے فیض لاکھوں نہیں، کروڑوں پر وسیع کر اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی اسے مفید بنا۔
اللہ تعالیٰ الفضل کے یہ 109سال پیارے ہر دل عزیز آقا و امام اور جماعت احمدیہ کے لئے بہت بہت مبارک کرے۔آمین