• 25 اپریل, 2024

نماز ادا نہ کرنے والا بے ایمان ہے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
• ’’بعض نیکیاں ایسی ہیں کہ وہ علانیہ کی جاویں اور اس سے غرض یہ ہے کہ تا اس کی وجہ سے دوسروں کو بھی تحریک ہو اور وہ بھی کریں۔جماعت نماز علانیہ ہی ہے اور اس سے غرض یہی ہے کہ تا دوسروں کو بھی تحریک ہو اور وہ بھی پڑھیں۔اور سرًّااس لیے کہ یہ مخلصین کی نشانی ہے جیسے تہجد کی نماز ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد چہارم ص665)

• ’’ہماری جماعت کوچاہیے کہ تہجّد کی نماز کو لازم کر لیں۔جو زیادہ نہیں وہ دو ہی رکعت پڑھ لے ، کیونکہ اس کو دُعا کرنے کا موقع بہر حال مل جائے گا اس وقت کی دعاؤں میں ایک خاص تاثیر ہو تی ہے، کیو نکہ وہ سچے درد اور جوش سے نکلتی ہیں۔ جب تک ایک خا ص سو ز اور درد دل میں نہ ہو، اس وقت تک ایک شخص خوابِ راحت سے بیدا ر کب ہو سکتا ہے؟ پس اس وقت کا اٹھناہی ایک درد دل پیدا کر دیتا ہے جس سے دعا میں رقت اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور یہی اضطراب اور اضطرار قبو لیت دعا کاموجب ہو جاتے ہیں۔‘‘

(ملفوظات جلد دوم ص182)

• ’’ تہجد کی عادت ڈالو۔تہجد میں رو رو کر دعائیں مانگو کہ خدا تعالیٰ گڑ گڑانے والوں اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کو ضائع نہیں کرتا۔‘‘

(ملفوظات جلد اوّل ص153)

• ’’ تہجد کا حکم را ت کو ہے۔ رات میں دوسر ی طرفوں سے فراغت اور کش مکش سے بے فکری ہو تی ہے اچھی طرح دلجمعی سے کا م ہو سکتا ہے رات کو مردہ کی طر ح پڑے رہنا اور سو نے سے کیا حاصل؟‘‘

(ملفوظات جلد سوم ص111)

پچھلا پڑھیں

ڈاکٹر عبدالرحمان صدیقی اور ان کے بیٹے ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی کی خدمت خلق

اگلا پڑھیں

روزنامہ الفضل کا پرنٹ سے ڈیجیٹل میڈیا تک کا کامیاب سفر