• 23 اپریل, 2024

رضائے الٰہی کا حصول

جماعت احمدیہ تنزانیہ کے پچاسویں جلسہ سالانہ پر حضور انور کا پیغام

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ تنزانیہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فرماتے ہیں۔
حضرت مسىح موعود علىہ الصلوٰۃ والسلام کے سلسلہ بىعت مىں داخل ہونے کے بعد اللہ تعالىٰ کى ہمىں عطا کردہ نعمتوں اور برکتوں مىں سے اىک عظىم نعمت ىہ اجتماع ہے جسے ہم جلسہ سالانہ کا نام دىتے ہىں۔ اس اجتماع سے ہمىں اپنے روحانى اور اخلاقى معىار بلند کرنے، اپنے دلوں کو صاف کرنے، اپنے علم کو بڑھانے اور اسى طرح حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے کا منفرد موقع ملتا ہے جس سے ہم تقوىٰ مىں ترقى کرتے ہىں۔

اس لىے ہر اىک فرد جو اس جلسہ مىں شامل ہورہا ہے خواہ وہ مرد ہو ىا عورت ىہ بات ذہن نشىن رکھے کہ جلسہ کا مقصد رضائے الہٰى کا حصول ہے۔ اور ىہى جلسہ مىں شامل ہونے کے لىے آپ کى خالص نىت ہو ۔آپ جلسہ مىں شامل ہوکر تقوىٰ مىں ترقى کرنے کى کوشش کرىں اور اعلىٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق کى اداکرنے کى کوشش کرىں۔ اگر ىہ سوچ نہىں تو جلسہ مىں شامل ہونا بالکل بے فائدہ ہوگا۔

اللہ تعالىٰ کے فضل و کرم سے احمدىوں کو نىک روىہ دکھانے اور اعمال صالحہ بجالانے کى طرف توجہ دلانے کےلىے دنىا کے کونے کونے مىں ہمارے جلسے منعقد ہورہے ہىں ۔ اىک خاص روحانى ماحول ہمارے لىے بناىا جاتا ہے تاکہ ہمارے ہر اىک عمل سے خدا تعالىٰ کى رضا ظاہر ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لىے حضر ت مسىح موعود علىہ الصلوٰۃ والسلام نے اىک مرتبہ فرماىا:

یاد رکھو کہ اللہ تعالىٰ کے خالص بندے صرف وہى لوگ ہىں جن کے بارہ مىں خود فرماتا ہے:

لَا تُلْھِىْھِمْ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَىْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ

نہ تجارت اور نہ ہى خرىد و فروخت انہىں اللہ کے ذکر سے پھىر سکتى ہے۔ (النور: 38)

اس لىے اللہ کو خوب ىاد کرو اور جلسہ کى کارروائى کے دوران ، وقفہ مىں اور رات کو دعائىں کرو۔ اىک پختہ عہد باندھو کہ ’’اے اللہ! ہم نىک نىتى کے ساتھ اس جلسہ مىں شامل ہورہے ہىں جس کا قىام تىرى خاص تائىد و منشاء کے موافق ہوا ہے۔ ہم تىرى رضا حاصل کرنے ، بکثرت تىرا ذکر کرنے اور تىرى محبت حاصل کرنے کے لىے اس جلسہ مىں شامل ہورہے ہىں ۔ ہمىں ان تمام برکتوں مىں سے حصہ دے جو تو نے اس جلسہ کے ساتھ رکھى ہوئى ہىں اور ہم مىں وہ پاک تبدىلى پىدا کر جو تو چاہتا ہے، جس کے لىے تو نے حضرت رسول کرىم ﷺ کے عاشق صادق کو اس دنىا مىں بھىجا تا کہ ہم صدقِ دل کے ساتھ اس کے عہدِ بىعت مىں شامل ہوسکىں۔‘‘

جلسہ کے ان تىن دنوں کے بعد آپ کو دنىاوى معاملات کى طرف لوٹنا ہوگا۔ تاہم، جلسہ مىں شامل ہونا آپ کے لئے تب ہى فائدہ مند ہوسکتا ہے اگر دىن کو دنىا پر مقدم کرتے چلے جائىںگے۔ ہر حال مىں دىن کو ترجىح دىنى ہوگى اور ہمىشہ ىہ ىاد رکھنا ہوگا کہ ہر احمدى کے چہرہ کے پىچھے احمدىت کى، حضرت مسىح ؑ کى اور اسلام کى عزت ہے۔

اللہ تعالىٰ آپ کو حضرت مسىح موعود علىہ الصلوٰۃ والسلام کى تعلىمات پر قائم رہنے کى توفىق عطا فرمائے اور آپ کے جلسہ کو بے شمار کامىابىوں سے نوازے اور آپ سب کو اس کى کارروائى سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کى توفىق عطا فرمائے۔ اللہ تعالىٰ آپ کو بىعت کى ذمہ دارىاں ادا کرنے کى توفىق عطا فرمائے، آپ ہمىشہ خلافت احمدىہ کے مطىع و فرمانبردار رہىں اور اللہ تعالىٰ آپ کى زندگىوں مىں حقىقى تبدىلى لائے جو نىکى، تقوىٰ اور اسلام اور بنى نوع انسان کى خدمت مىں بڑھانے والى ہو۔ اللہ تعالىٰ آپ سب پر اپنا فضل فرمائے۔

(الفضل انٹر نیشنل 15،اکتوبر 2019ء)

پچھلا پڑھیں

اگر خدا کی رؤیت چاہتے ہو تو صبح اور عصر کی نماز کی خوب پابندی کرو

اگلا پڑھیں

’’دیکھو میرے دوستو! اخبار شائع ہوگیا‘‘