• 29 اپریل, 2024

انٹرنیشنل وقف نو ریفریشر کورس 2019ء

محض خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ وقف نو مرکزیہ کو پہلا انٹرنیشنل وقف نو ریفریشر کورس مورخہ 6 تا 8 دسمبر 2019ء کو منعقد کرنے کی تو فیق ملی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر دنیا کے ایسے ممالک جہاں واقفین نو کی تعداد زیادہ ہے ، اُن سب کو شمولیت کے لئے خطوط بھیجے گئے۔ جس کے بعد 35 ممالک نے اس میں شمولیت کے لئے اپنے نیشنل سیکرٹریان و نمائندگان کے نام بھجوائے۔ 30 ممالک کی اس ریفریشر کورس میں شمولیت ہوئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ تاریخوں پر یہ ریفریشر کورس جماعت احمدیہ کے نئے مرکز اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں موجود ایوان مسرور میں منعقد ہوا۔ تمام حاضرین کی رہائش کا انتظام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر حدیقتہ المہدی میں موجود گیسٹ ہاوْس میں کیا گیا تا تمام حاضرین زیادہ سے زیادہ وقت حضور انور کے قریب گزار سکیں، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اقتداء میں پانچ وقت کی نمازیں ادا کرسکیں اور اس سفر کے حقیقی مقصد کو ادا کر سکیں۔ شاملین ریفریشر کورس کو آتے ہی وقف نو مرکزیہ کی طرف سے ایک BADGE بھی پیش کیا گیا جس پر وقف نو مرکزیہ کا لوگو چسپاں تھا اور یہ BADGE تقریباً تمام شاملین نے اپنے اپنے سوٹ پرچسپاں کر رکھا تھا۔ جس کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی تھی اور ایک Symmetry کا بھی احساس ہو رہا تھا۔پروگرام کا باقائدہ آغاز بروز جمعہ المبارک شام 5:15 بجے ہوا جس کی صدارت حضور انور کی ہدایت پر مکرم لقمان احمد کشور (انچارج وقف نو مرکزیہ) نے کی۔ اس سیشن کا آغا ز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت مکرم نور الدین صاحب کو ملی۔ بعد ازاں مکرم لقمان احمد کشور صاحب نے حضور انور کی طرف سے موصولہ ہدایات کو حاضرین کی خدمت میں پیش کیا۔ اور توجہ دلائی کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حضور انور کی ان تمام نصائح پر عمل کرتے ہوئے واقفین نو کی راہنمائی و نگرانی کریں تا وہ سلسلہ کے لئے موْثر وجود ثابت ہوسکیں۔ اس کے بعد سیکرٹریان کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے حضور انور کی ہدایات کی روشنی میں جوابات دئے گئے۔ پہلے دن کے اختتام پر شاملین کی خدمت میں لذیذ کھانا بھی پیش کیا گیا۔

پروگرام کے مطابق دوسرے روز مورخہ 7 دسمبر 2019ء کو صبح 10:15 بجے کارروائی کا آغاز ہوا۔کارروائی سے قبل شاملین کے لئے ایوان مسرور میں ہی ناشتہ کا انتظام کیا گیا۔کاروائی کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جسکی سعادت مکرم عطاء الواحد رضوی کو ملی۔ آج کے روز کی پہلی تقریر مکرم انس رانا کی تھی جنہوں نے سیکرٹریان کو واقفین نو کی Career planning and Counselling پر قیمتی نصائح سے نوازا۔ اس روز کا دوسرا خطاب مکرم و محترم عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر کا تھا جنہوں تمام شاملین کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی قیمتی و جامع نصائح پڑھ کر سنائیں اور اس بات پر اصرار دیا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ واقفین نو کی کس طرح ٹریننگ چاہتے ہیں۔ آپ کی تقریر کے بعد وقف نو مرکزیہ کے اسماعیل میگزین کے اردو ایڈیٹر مکرم فرخ راحیل و انگلش ایڈیٹر مکرم قاصد معین نے اپنی نصائح سے آگاہ کیاجن میں انہوں نے اسماعیل میگزین کے تعارف، اس کے حصول کا طریقہ اور دیگر ضروری چیزوں کے بارے بتایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقفین نو کو کس طرح مصروف کیا جائے اور واقفین نو کس طرح اس سہہ ماہی میگزین میں اپنے مضامین بھجوا سکتے ہیں۔ ان دونوں کی تقاریر کے بعد مکرم اطہر احمد باجوہ اسسٹنٹ مینیجر مریم میگزین نے مریم میگزین کی ایڈیٹر اِن چیف مکرمہ زینوبیہ احمد کی طرف سے بھیجا گیا ایک پیغام پڑھ کر سنایا ۔ آج کے دن اس پہلے سیشن کی تقاریر کے بعد تما م شاملین مسجد مبارک اسلام آباد میںنماز ظہر و عصر کے لئے ۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد شاملین کی خدمت میں دوپہر کا لذیذ کھانا پیش کیا گیا ۔ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد دوپہر 2:30 بجے مکرم عبدالودود انچارج IT مرکزیہ و مکرم وقار احمد انچارج ڈیٹا بیس ڈیولیپر وقف نو مرکزیہ نے Presentations پیش کیں اور بعد ازاں شاملین کی طرف سے پوچھے گئے آئی ٹی سے متعلقہ سوالات کے جواب دئے گئے۔ بعد ازاں نماز مغرب ادا کی گئی ۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مکرم عابد خان ، انچارج پریس اینڈ میڈیا کے ساتھ ایک نشست تھی جس میں اُنہوں نے اپنی ڈائری تمام شاملین کے ساتھ شئیر کی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے روح پرور واقعات بھی پیش کئے اور سوالات کے جواب بھی دئے۔ اسی نشست کے اختتام پر وقف نو مرکزیہ کی طرف سے ایک گفٹ بیگ بھی تمام شاملین کی خدمت میں پیش کیا گیا جس میں وقف نو مرکزیہ کے میگزینز، پین، اور ایک کارڈ بھی شامل تھا جس پر وقف نور سیکرٹری کا نام درج تھا ۔ تمام شاملین نے اس تحفے کو بہت پسند کیا۔ اب حضور انور کے خطاب کا وقت نزدیک آرہا تھا جو کہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد ہونا تھا۔ اب تمام شاملین ایوان مسرور میں آگئے جہاں وقف نو مرکزیہ کی ٹیم، MTA کی ٹیم، ضیافت ٹیم و دیگر خدام انتہائی مستعدی کے ساتھ تمام انتظامات کرنے میں مصروف تھے۔ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایوان مسرور تشریف لائے اور اس نشست کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت مکرم نورالدین کو ملی۔ اس کے بعد مکرم لقمان احمد کشور نے ریفریشر کورس کی رپورٹ پیش کی اور بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے روح پرور خطاب فرمایا۔حضور انور کے خطاب کے بعد تمام شاملین نے حضور انور کے ساتھ عشائیہ تناول کیا۔ اس کے بعد ریفریشر کورس کے شاملین و وقف نو مرکزیہ کی ٹیم نے حضور انور کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام کے آخری دن مورخہ 8 دسمبر2019 ء کو شاملین کو حضور انور کی ہدایت پر جماعت کے فارنہم(Farnham) اور لنڈن میں موجود دفاتر اور بیت الفضل و بیت الفتوح کا دورہ بھی کروایا گیا۔ تمام شاملین نے اس ریفرشر کورس کو انتہائی مفید پایا۔ اللہ تعالیٰ اس ریفرشر کورس کے نیک نتائج دکھائے اور تمام واقفین نوکو اپنا وقف حقیقی رنگ میں ادا کرنے والا بنائے۔ آمین۔

(رپورٹ: سعید الدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

اگر خدا کی رؤیت چاہتے ہو تو صبح اور عصر کی نماز کی خوب پابندی کرو

اگلا پڑھیں

’’دیکھو میرے دوستو! اخبار شائع ہوگیا‘‘