• 5 مئی, 2024

درخواست دعا

  • مکرم میاں مظفرالحق ظفرنمائندہ روزنامہ الفضل ۔سڈنی آسٹریلیا یہ اعلان کرواتے ہیں :
  • خاکسار کے بیٹے عزیزم روشان الحق اور بھتیجے مکرم فائز الحق شاہین اور دیگر احمدی طلبہ و طالبات (بشمول واقفین نو) کے آجکل HSC کے امتحانات ہورہے ہیں، جو آسٹریلیا کے نظام تعلیم میں بچوں کے مستقبل کے لیے نہایت ہی اہم ہوتے ہیں ۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام طلبہ کوان امتحانات میں اعلی گریڈ سے نمایاں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
  • مکرم اقبال احمد بھٹی آف پتوکی (مجاہد فرقان فورس) حال مقیم سڈنی ،آسٹریلیا کا ہرنیے کا آپریشن ہوا ہے جو کہ اللہ کے فضل سے کامیاب رہا مگر ابھی کسی قدر کمزوری اور درد باقی ہے ۔قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفاءکاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ