• 5 مئی, 2024

تہنیتی پیغام

• مکرم امان اللہ امجد ۔تحریر کرتے ہیں :
روزنامہ الفضل آن لائن کے شمارہ 18نومبر 2021ء میں خاندان ِمبارک سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں شادی کی مبارک اور پر مسرت تقریب سعید کے انعقاد کی خبر پڑھی ۔ گلشن احمد میں چہار سو خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ۔اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تمام دعائیں نوبیاہتا جوڑے کے حق میں قبول فرمائے آمین۔

خاکسار اپنے پیارے الفضل کے ذریعہ اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے پیار ے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور حضرت سیدہ آپا جان مدظلھا تعالیٰ کی خدمت اقدس میں آپ کے نواسے کی شادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اسی طرح نوبیاہتا جوڑے کے والدین اور عزیزواقارب کی خدمت میں ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ بے شمار فضلوں اور خوشیوں سے نوازے۔ آمین

؎ اے میرے دل کے پیارے، اے مہرباں ہمارے
کران کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے
یہ فضل کر کہ ہوویں نیکو گہر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ