• 2 مئی, 2024

رمضان کے دوسرے عشرہ مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی مناسبت سے حضرت مسیحِ موعودؑ کی دعائیں

ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہیں تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کوبچا۔

(البدر)

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَآءِ۔ اے میرے رب مغفرت فرما اور آسمان سے رحم نازل فرما۔

رَبِّ اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا اِنَّاکُنَّاخٰطِيْنَ۔ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ ہمیں بخش دے ہم یقینا خطاکار ہیں۔

رَبِّ اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَابِالْاِیْمَانِ وَصَلِّ عَلٰی نَبِيِكَ وَحَبِیْبِكَ مُحَمَّدِ وَ آلِہٖ وَسَلِّمْ وَتَوَفَّنَا فِي اُمَّةِ وَ اَتْبِعْنَا فِي اُمَّةِ وَاٰتِنَامَاوَعَدْتَّ لِاُمَّةِرَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّافَاکْتُبْنَافِیْ عِبَادِکَ الْمُؤْمِنِيْنَ

(مکتوبات احمدیہ)

اے ہمارے رب !ہمیں اور ہمارے ان مومن بھائیوں کو بخش دے جو ایمان میں ہم سے سبقت لے گئے اور اپنے نبی اور حبیب محمدﷺ اور آپ ؐکی آل پر رحمتیں بھیج اور ہمیں امتی ہونے کی حالت میں موت دے اوراے ہمارے رب !ہم ایمان لائے پس ہمیں اپنے مومن بندوں میں لکھ لے۔

يَاۤاَحَبُّ مِنْ کُلِّ مَحْبُوْبِ اِغْفِرْلِىْ ذُنُوْبِیْ وَاَدْخِلْنِیْ فِیْ عِبَادِکَ الْمُخْلِصِيْنَ

(مکتوبات احمديہ)

اے ہر پیارے سے زیادہ پیاری ہستی! مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے اپنے مخلص بندوں میں داخل کرلے۔‘‘ اے میرے محسن اور میرے خدا! میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُرغفلت ہوں۔ تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پرگناہ  دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ سو اب بھی مجھے نالائق اور پُرگناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اِس گناہ سے نجات بخش کہ بغیر تیرے کوئی چارہ گر نہیں۔ آمین ثم آمین

(مکتوبات احمدیہ۔ جلد5 نمبر2 صفحہ3)

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک مؤرخہ 15؍اپریل 2022ء

اگلا پڑھیں

رمضان کا مہینہ اور قرآن کریم کی خاص نسبت