• 26 اپریل, 2024

سیمینار بعنوان ’’جادو ٹونے اور توہمات کی حقیقت‘‘

سیمینار بعنوان ’’جادو ٹونے اور توہمات کی حقیقت‘‘
جامعۃالمبشرین گھانا

مؤرخہ 21اگست بروز ہفتہ جامعۃ المبشرین میں سیمینار بعنوان ’’جادو ٹونے اور توہمات کی حقیقت‘‘ منعقد کیا گیا۔ جس کامقصد طلباء کو آگاہی دینا تھا کہ جادوٹونے اور توہم پرستی سے خود بھی بچیں اور احبابِ جماعت کو بھی بچائیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید سے ہوجو عزیزم ناصر یحیٰ نے کی جن کا تعلق غانا سے ہے۔ غانا کے ہی عزیزم یوسف اوسئی نورالدین نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلا م کا حمدیہ کلام ’’حمدوثناء اسی کو‘‘ ترنم سے پڑھ کر سنایا۔ جامعہ کے استاذ محترم حافظ لبیب عبد اللہ صاحب نے سیمینار کے عنوان کے حوالے سے پہلی تقریر کی۔ آپ نے تفصیل سے گھانا میں پائی جانے والے جادو ٹونے، Witches اور دیگر توہمات کی اصل حقیقت سے آگاہ کیا اور اس حوالہ سے طلباء کے سوالات کے جواب دئیے۔

دوسری تقریر جامعہ کےاستاذ مکرم رضوان کوثر صاحب نےکی۔ انہوں نے قرآن کے حوالے سے لفظ ’جِنّ‘ کی تشریح پیش کی۔ طلباء کو جادو کی حقیقت کے بارہ میں ایک ویڈیو ’tricks reveals‘ بھی دکھائی گئی۔پرنسپل صاحب نے اختتامی کلمات کے بعد اجتماعی دعا کروائی۔ یہ تقریب دو گھنٹے پچیس منٹ جاری رہی۔

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

رزق اور عمر بڑھانے کا نسخہ