مکرمہ درثمین احمد جرمنی اعلان کرتیں ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم وقاص احمد ولد ظہور احمد وڑائچ آف اسلام آباد پاکستان نے پی ایچ ڈی مینیجمنٹ سائنس اینڈ انجینیرنگ کی ڈگری نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس چائنا سےمکمل کی۔ آپ کو چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ سے 2015تا 2019 تک نوازا گیا۔ آپ کے مقالے کا موضوع ’’Policy Perspectives for Conflict Avoidance, Dynamic Complexities, and Special Economic Zone Prioritization under the CPEC‘‘ تھا۔ ڈاکٹر وقاص آج کل ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل یونیورسٹی تاشقند ازبکستان میں سینئر لیکچرر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ احباب جماعت سے درخواست ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرےاور اس اعزاز کو ان کے لیے اور تمام اہل خانہ کے لیے مبارک کرے آمین ثم آمین۔
اعزاز
