• 29 اپریل, 2024

پیشگوئی زلزلہٴ عظیمہ

پیشگوئی زلزلہٴ عظیمہ
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقتِ خواب ہے
جو خبر دی وحیءِ حق نے اُس سے دل بیتاب ہے

زلزلہ سے دیکھتا ہوں میں زمیں زیر و زبر
وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے

ہے سرِ رہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم
نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے

کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اِس سَیل سے
حِیلے سب جاتے رہے اِک حضرتِ تواب ہے

(درثمین صفحہ 45)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 2)