جامعہ احمدیہ یوکے کی درجہ ممہدہ کے لئے داخلہ ٹیسٹ (تحریری امتحان و انٹرویو) 4؍ اور 5؍جولائی 2023ء کو ان شاء اللّٰہ جامعہ احمدیہ یو کے میں ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شمولیت کے قواعد حسب ذیل ہیں:
تعلیمی معیار
جامعہ احمدیہ یوکے میں داخلہ کے لئے درخواست دہندگان میں سے A-Levels کافائنل امتحان پاس کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
درخواست دہندہ کیلئے A-Levels کے فائنل امتحان میں کم از کم تین مضامین میں B گریڈ اور جی سی ایس ای (GCSE) کے مضامین میں 8 اور 9 گریڈہونا ضروری ہے۔ BTEC کے طریق تعلیم میں پاس کیا ہوا امتحان جامعہ احمدیہ یوکے میں داخلہ کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا۔
عمر
جی سی ایس ای (GCSE) پاس کر نے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر17سال اور اے لیولز (A-Levels) پاس کرنے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر19سال ہونی چاہئے۔
میڈیکل سرٹیفیکیٹ
درخواست دہندہ کی صحت کے متعلق ڈاکٹر (GP) کی طرف سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ انگریزی زبان میں درخواست کے ساتھ منسلک ہونا چاہئے۔
تحریری ٹیسٹ و انٹرویو
در خواست دہندہ کا ایک تحریری ٹیسٹ اور ایک انٹرویو ہوگا۔جس میں سے ہر دو میں پاس ہونا لازمی ہے۔ انٹرویو کیلئے صرف اسی امیدوار کو بلایا جائے گا جو تحریری ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے گا۔تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے قرآن کریم ناظرہ، نصاب وقف نو اور انگریزی و اردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا بنیادی نصاب ہو گا۔ تاہم ترجمہ قرآن کریم ،احادیث نبوی ﷺ،کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور عام و دینی معلومات کے بارہ میں بھی امیدوار کا اس طور پر جائزہ لیا جائے گا کہ ان چیزوں میں بھی اس کا مناسب حد تک علمی رجحان موجود ہے یا نہیں۔
درخواست دینے کا طریق
متعلقہ درخواست فارم پر درج ذیل دستاویزات کے ساتھ ہی قابل قبول ہو گی، نامکمل درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی:
1۔ درخواست فارم مع تصدیق نیشنل امیر صا حب۔
2۔ درخواست دہندہ کی صحت کی بابت میڈیکل سرٹیفیکیٹ (بزبان انگریزی)۔
3۔ جی سی ایس ای /اے لیولزکے سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔ نتیجہ کے انتظار کی صورت میں سکول یا ٹیوٹر کی طرف سے متوقع گریڈز (Projected Grades) پر مشتمل خط۔
4۔ پاسپورٹ کی مصدقہ نقل۔
5۔ درخواست دہندہ کی ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو۔
6۔درخواست دہندہ کے برتھ سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔
متفرق ہدایات
1۔ درخواست میں امیدوار کے نام کے سپیلنگ وہی لکھے جائیں جو پاسپورٹ میں درج ہیں۔
2۔ مصدقہ درخواست جامعہ احمدیہ یوکے میں 30؍مئی 2023ء تک پہنچنی لازمی ہے، اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
3۔ جامعہ احمدیہ یو کے کا ایڈریس درج ذیل ہے:
Jamia Ahmadiyya UK
Branksome Place,
Hindhead Road,
Haslemere
GU27 3PN
Tel:+44(0)1428647170
Tel:+44(0)1428647173
Mob:+44(0)7988461368
Fax:+44(0)1428647188
4۔ رابطہ کیلئے جامعہ احمدیہ کے اوقات سوموار تا ہفتہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہیں۔
(پرنسپل جامعہ احمد یہ یو کے)