• 8 مئی, 2024

مضمون نگار اور شعراء سےگزارش

روزنامہ الفضل لندن آن لائن آپ کا اپنا مؤقر روزنامہ ہے۔آپ اس اخبار کی اپنے علم،قلم اور سوچ سے معاونت کرتےہیں۔فجزاکم اللہ خیراً

دیکھا یہ گیا ہےکہ بعض مضمون نگار اورشعراء اپنی تحریر Mail یا Whatsapp کےذریعہ بھجوا کربعد میں تصحیح کرنے کے میسجز بھجوانےشروع کردیتےہیں،بالخصوص شعراء کی طرف سے پیغام آتے ہیں کہ یہ مصرعہ بدل دیں۔اس لفظ کی جگہ یہ لفظ لکھ دیں یا یہ تبدیلی کرلیں۔

اعلان ہٰذا کے ذریعہ الفضل کے لئے تمام لکھنے والوں سے یہ گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے مضمون،آرٹیکل یا منظوم کلام کو سوچ وبچار اوراللہ تعالیٰ سے مدد مانگ کر اپنے ہاں فائنل کر کے بھجوائیں۔آپ کی طرف سےRaw Material آنے کے بعد قارئین کرام کیلئے روحانی اورعلمی مائدہ تیار ہونےتک میٹریل مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔جیسے اخبار کا حصہ بنانے کیلئے نوک پلک درست کرنے اور آڈٹ کا مرحلہ ہے۔پھر اخباری شکل دینے کے مرحلہ سے گزرکر اخبار میں جگہ پانے کیلئے اپنی باری کا انتظار کرتا ہےاور پھر باری آنے پر اخبار میں لگ کر پھر ایک بارپروف ریڈنگ کیلئے جاتا ہے اور ان تمام مراحل پر مختلف ٹیمیں اپنے فرائض ادا کررہی ہوتی ہیں۔اس لئے آپ کی طرف سے درستگی کا کوئی پیغام آنے پر مضمون یامنظوم کلام کا پتہ کروانا کہ وہ کس مرحلہ میں ہے،مشکل امر ہے۔لہٰذا مکرر درخواست ہے کہ مضمون یا نظم کسی صاحبِ علم،صاحبِ قلم یا صاحب ذوق سے خود درست کرواکر بھجوائیں۔

یہاں مضمون نگاروں اور شعراء کی خدمت میں یہ درخواست کرنی بھی ضروری سمجھتاہوں کہ بعض لکھنے والے بھجواکرسمجھتےہیں کہ میرا مضمون یا نظم فوری لگ جائے۔ ایک کمپوزڈ مضمون قریباً 15 دن Processمیں لیتا ہے۔پھر باری میں لگ جاتاہے۔بعض مضامین اور منظوم کلام کو موقع و محل کے مطابق منتخب کر لیاجاتاہے۔جیسےیومِ مسیح موعودؑ، یومِ مصلح موعودؓ،یومِ خلافت وغیرہ ۔ بعض مضامین/نظم وقت کی ضرورت کی وجہ سے جلد جگہ پالیتےہیں۔ ادارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو ملنے والے ہرمضمون/نظم کو کانٹ چھانٹ کر کے اس کی نوک پلک درست کرکے قابلِ اشاعت بناکر بطورِ مائدہ قارئین کی خدمت میں پیش کردیاجائے۔آپ سے درخواست ہے کہ مائدہ تیار کرنے والی تمام ٹیم کواپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور مضمون یا نظم بھجواتے وقت اپنانام اورمقام لکھنا نہ بھولیں اور مضامین ونظمیں Inpage یا (Docs)Word میں ہونے ضروری ہیں اور کمپوز کرنے کے بعد خود بھی اس کو پڑھ کر غلطیاں لگا دیں نیز مضمون/نظم ایک دفعہ ہی بھجوائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم وقلم میں برکت ڈالے۔آمین

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

افریقہ کورونا وائرس ڈائری نمبر1 ,17 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

دینی تعلیم پر عمل کرنے والے بنیں