• 1 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر32 ، 18 مئی 2020

  • شادی کی تقریب کے انعقاد پر گرفتاری
  • فٹ بال ورلڈ کپ سٹیڈیم  فیلڈ ہسپتال میں تبدیل
  • ڈیزائنرز کے فیس ماسک

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
85327 32577 2768

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 15515
2 مصر 12229
3 الجیریا 7019
4 مراکش 6870
5 گھانا 5735

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  3506  مریضوں اور     60اموات    کا اضافہ ۔

شادی کی تقریب کے انعقاد پر گرفتاری

نائیجریا کے جنوبی ریجن کے  ایک شہر Calabar میں ایک پادری کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  اپنے  چرچ میں شادی کی تقریب منقعد کی۔ جس وقت  حکومتی کارندے چرچ میں آئے تو شادی میں شریک مہمانوں کی دوڑیں لگ گئیں ۔(بی بی سی)

میرےبچے بھوکے ہیں

یوگنڈا کے ایک انسانی حقوق کی سرگرم کارکن Stella Nyanzi کو لاک ڈاؤن کے دنوں میں  غریب لوگوں تک خوراک کی سست ترسیل اور تقسیم پر اجتجاج کرنے پر  گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتاری کےوقت وہ یہ کلمات کہ رہی تھیں میرے بچے بھوکے ہیں انہیں کھانا چاہئے۔  ۔(بی بی سی افریقہ)

صدر مملکت کی  ویڈیو وائرل

جنوبی افریقہ کے صدر کی صبح کی سیر کے دوران  میں سوشل ڈیسٹنس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ ۔(بی بی سی)

 فٹ بال ورلڈ کپ سٹیڈیم  فیلڈ ہسپتال میں تبدیل

ساؤتھ افریقہ کی آرمی نے چار فیلڈ ہسپتال بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ آرمی نے یکم مئی سے تمام سٹاف کو کام پر بلا رکھا ہے ۔ 2010 کے فٹ بال ورلڈ کپ سٹیڈیم بھی فیلڈ ہسپتال کے طو رپر تیا رکئے جائیں گے ۔(بی بی سی افریقہ)

غیر معیاری ہینڈ سینیٹائرز بنانے پر لائسنس کینسل

 کینیا  نے چار ایسی کمپنیوں کے لائسنس کینسل کر دئے ہیں جو ہینڈ سینیٹائرز معیا رکے مطابق نہیں بنا رہی تھیں ۔ اس بات کا علم  مارکیٹ میں کوالٹی کنٹرول کے دوران ہوا (بی بی سی افریقہ)

بیرون ملک فوت ہونے والوں کی میت  لانے کی اجازت

 سینیگال کے صدر نے بیرون ملک کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی  میت ملک میں لانے پر سے پابندی اٹھا لی ہے ۔  لوگوں نے اجتجاج کی تھا کہ ایسی پابندی ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ RFI

ائیر لائن بھاری جرمانہ ادا کرے گی

 نائیجریا کے ایوی ایشن  وزیر  نے کہا ہے کہ برٹش ائیر لائن کے جہاز نے   لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے کمپنی کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ اس طیارے کو انسانی امداد کی پرواز کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جو تمام  مسافر پروازوں پر عائد کی گئی ہے ۔(بی بی سی افریقہ)

کورونا اور کرپشن

گیمبیا کے وزیر صحت نے  نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں کورونا وائرس فنڈ میں ہونے والی چالبازیوں اور کرپشن کو بے نقاب کیا ہے ۔  بغیر کسی کا  نام لئے انہوں نے ان بے قاعدگیوں کی کئی مثالیں دیں ۔ RFI

 اب لوگ پہنیں گے ڈیزائنرز کے فیس ماسک

بہت سارے ممالک نے کورونا وائرس وبا کے مقابلے کے لئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ ا س موقع کو فیشن ڈیزائنرز نے مشغلے اور کاروبار کے طور پر لے لیا ہے اور رنگ برنگے فیس ماسک ڈیزائن کر کے مارکیٹ میں لائے جا رہے ہیں ۔(بی بی سی افریقہ)

مریض بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں

تنزانیہ کے صدر مملکت کے مطابق  ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے جب کہ تنزانیہ میں موجود ایمریکن ایمبیسی کی رپورٹس تشویش ناک ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ہسپتال کورونا مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ۔۔(بی بی سی افریقہ)

کینیا سے انخلاء

موریشس اور کوموروس سے تعلق رکھنے والے 434 افراد  کینیا سے اپنے ملکوں کو  واپس  چلے گئے ہیں۔ یہ لوگ سرحدیں بند ہو جانے کی وجہ سے کینیا میں پھنس گئے تھے ۔ RFI

عید پر پابندیاں مزید سخت کر دی جائیں گی

مصر نے عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے لئے لگائی گئی پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ عید  کی چھٹیوں کے دوران میں  تما م بپلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی ۔(بی بی سی افریقہ)

مڈگاسکر  میں پہلی کورونا ہلاکت

مڈگاسکر میں کورونا سے ہونے والی پہلی موت ریکارڈ پر  آگئی ہے ۔ مڈگاسکر کے صدر نے کورونا کے علاج کے لئے ہربل دوائی متعارف کروا رکھی ہے ۔ کئی افریقن ممالک  عالمی ادارہ صحت کی مخالفت کے باوجود  یہ دوائی منگوا چکے ہیں او راستعمال کروا رہے ہیں  ۔(بی بی سی افریقہ)

برکینا فاسو کوئی نیا کیس نہیں

برکینا فاسو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ابتداء سے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ اس وقت کافی حد تک کاروبار اور دیگر سرگرمیاں کھول دی گئی ہیں۔ کل ۱۶ مئی کو کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔ اس وقت کل 796 کیسز ہیں۔ lefasonet

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

تلاوت قرآن کریم کی دعائیں

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ18۔مئی2020ء