• 17 مئی, 2024

حروف مقطعات از حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ

نوٹ:حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ نےحروفِ مقطعات کی جو تشریح فرمائی اسےالفضل آن لائن کےشمارہ30۔اپریل میں شائع کردیاگیاتھا۔اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؒ کی بیان فرمودہ تشریح مؤرخہ18مئی کوشائع ہوئی جبکہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نےحروفِ مقطعات کی جوتشریح فرمائی وہ اس شمارہ میں ہدیہِ قارئین کی جارہی ہے۔

(ایڈیٹر)

ہرزبان میں کچھ ایسے حروف استعمال ہوتےہیں جو بعض الفاظ کا مفہوم ادا کرتےہیں۔اردومیں یہ حروف مخفف کہلاتے ہیں۔قرآن کریم نےبھی اسی اسلوب پر بعض جگہ ایسےحروف استعمال کئےہیں جن کو مقطعات کہاجاتاہے۔ مثلاً الٓمٓ،الٓرٰ، یٰس۔

قرآن کریم میں کُل30حروف مقطعات ہیں جو29 سورتوں کےآغازمیں آئے ہیں۔اگران حروف کی تکرارنہ کی جائے تویہ کُل 14 حروف ہیں۔

الٓمٓ 2۔الٓمٓصٓ 3۔الٓرٓ 4۔الٓمٰرٓ کٰھٰیٰعٓصٓ طٰہٰ 7۔طٰسٓمٓ 8۔طٰسٓ 9۔یٰسٓ 10۔صٓ 11۔حٰمٓ 12۔ عٰسٓقٓ 13۔قٓ 14۔نٓ

ان کے بنیادی حروف بھی 14حروف ہی ہیں۔

1۔ھ 2۔ن 3۔م 4۔ا 5۔ل 6۔ک 7۔ی 8۔ع 9۔ص 10۔ط 11۔ق 12۔س 13۔ح 14۔ر

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نےمختلف مقامات پر ان حروف کےبارہ میں جوفرمایاوہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

الٓمّٓ

یہ حروف قرآن میں 6سورتوں کےابتداءمیں آئےہیں۔

1۔البقرۃ 2۔آل عمران 3۔ العنکبوت 4۔ ا لروم 5۔لقمان 6۔السجدہ

اَنَا اللّٰہُ اَعْلَمُ ۔میں اللہ سب سے زیادہ جاننےوالاہوں۔

الٓمّٓصٓ(الاعراف)

یہ مقطعہ سورۃ الاعراف کے شروع میں آتاہے۔
اَنَا اللّٰہُ اَعْلَمُ صَادِقُ اْلقَولِ ۔میں اللہ سب سےزیادہ جاننےوالا ہوں،قول کا سچّاہوں۔

الٓرٰ

یہ مقطعات 5سورتوں کی ابتداء میں بیان ہوئے ہیں۔

1۔یونس 2۔ھود 3۔یوسف 4۔ابراہیم 5۔الحجر

اَنَا اللّٰہُ اَرٰی ۔میں اللہ ہوں۔میں دیکھتاہوں۔

الٓمٰرٓ (الرعد)

اَنَا اللّٰہُ اَعْلَمُ وَ اَرٰی ۔ میں اللہ ہوں۔سب سےزیادہ جاننے والا ہوں اور میں دیکھتاہوں۔

کٓھٰیٰعٓصٓ (مریم)

اَنْتَ کَافٍ وَھَادٍیَاعَالِمُ یَاصَادِقُ
توکافی ہے اورہادی ہے،اےجاننےوالے اےصادق ۔

طٰہٰ

یہ سورۃ طہٰ کےابتداء میں آیا ہے۔
طَیِّبٌ ھَادِیٌ ۔ اےپاک(رسول)اورہادئ کامل ۔

طٰسٓ (النمل)

طَیِّبٌ،سَمِیْعٌ ۔ پاک،بہت سننےوالا۔

طٓسٓمٓ

یہ مقطعات سورۃ الشعراءاورالقصص کے شروع میں استعمال ہوئے ہیں۔
طَیِّبٌ،سَمِیْعٌ،عَلِیْمٌ ۔ پاک،بہت سننےوالا،بہت جاننےوالا۔

یٰسٓ

یہ مقطعہ سورۃ یٰسٓ کے شروع میں ہے ۔
یَا سیِّدُ ۔اےسردار!

صٓ

سورۃ صٓ کےشروع میں یہ مقطعہ استعمال ہواہے۔
صَادِقُ الْقَوْلِ ۔قول کا سچا

حٰمٓ

یہ مقطعات 6سورتوں کی ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے استعمال فرمائےہیں۔
1۔المومن 2۔حمٓ السجدۃ 3 ۔الزخرف 4۔الدخان 5۔الجاثیہ 6۔الاحقاف
حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔صاحبِ حمد،صاحبِ مجد

حٰمٓ عٓسٓقٓ

یہ مقطعہ سورۃ الشوریٰ میں مستعمل ہے۔
حَمِیدٌ مَجِیدٌ ۔صاحبِ حمد،صاحبِ مجد
عَلِیْمٌ،سَمِیْعٌ،قَدِیْرٌ ۔بہت جاننےوالا،بہت سننےوالا،کامل قدرت رکھنےوالا

قٓ

یہ مقطعہ سورۃ ‘ق’ کے ابتداء میں ہے۔
قَدِیْرٌ ۔ کامل قدرت رکھنےوالا۔

نٓ

سورۃ ‘القلم’ کی ابتداء اس مقطعہ سے ہوئی ہے۔
جس کےآگےحضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے ‘ن’تحریر فرمایاہے۔

(ترجمۃ القرآن حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ )

(صبغۃ اللہ عتیق)

پچھلا پڑھیں

درود شریف کی اہمیّت اور برکات

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر33 ، 19 مئی 2020