• 2 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر33 ، 19 مئی 2020

  • قرنطینہ کی شرط ختم
  • چائنی رسٹورنٹ بند
  • تمام شہریوں کے لئے  ماسک  مفت 
  • معانقے کرو ۔کوئی بیماری نہیں لگے گی
  • افریقن کی خبر کیوں نہ لی؟

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
85327 32577 2768

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 16433
2 مصر 12764
3 الجیریا 7201
4 مراکش 6952
5 نائیجریا 6175

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  3257  مریضوں اور  67اموات    کا اضافہ ۔

جنوبی سوڈان  کے نائب صدر کورنا میں مبتلا    

جنوبی سوڈان  کے نائب صدر   Riek Machar  کا کورونا  ٹسٹ پازٹیو آیا ہے ۔  اسی طرح ان کی بیوی ،وزیر دفاع  اور سیکورٹی گارڈز کے کئی افراد پازیٹو ہیں ۔ نائب صدر نے ایک پبلک اعلان کے زریعہ لوگوں کو اپنی بیماری  کا بتایا۔ وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔ (الجزیرہ)

امریکہ اپنی نااہلی چھپا رہا ہے ۔

چائنہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے چائنہ  کو مورد الزام ٹھرارہا ہے ۔ (الجزیرہ)

فنڈز بند کر دئے جائیں گے

 امریکن صدر  Donald Trump نے دھمکی دی ہے کہ اگر WHOنے اپنی اصلاح نہ کی تو امریکہ اس ادارے کے فنڈز مستقل طو رپر بند کر دے گا ۔( الجزیرہ)

کشیدہ ماحول میں انتخابات کا نعقاد

برونڈی میں  صدارتی انتخاب  کل بدھ کو منعقد ہو رہے ہیں ۔ ملک بھر میں  ووٹرز کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہے ۔ کشیدہ ماحول اور کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔( الجزیرہ) 

چائنی رسٹورنٹ بند

زیمبیا نے دارلحکومت Lusakaمیں ایک چائنی ریسٹورنٹ کو مقامی لوگوں کے ساتھ  ترجیحی سلوک کرنے کی بنیاد پر بند کر دیا ہے ۔ریسٹورنٹ نے ایک مقامی آدمی کو اندر  داخل نہیں ہونے دیا تھا ۔  اس آدمی نے اس مسئلہ کو نسل پرستی کا مسئلہ سمجھا ۔ ( بی بی سی افریقہ)

قرنطینہ کی شرط ختم

تنزانیہ نے غیر ملکی  افراد کو ملک میں آنے پر چودہ روزہ قرنطینہ میں رکھے جانے کی شرط ختم کر دی ہے ۔( بی بی سی افریقہ)

تمام شہریوں کے لئے  ماسک  مفت  

یوگنڈا کے صدر Yoweri Museveni نے کہا ہے کہ  چھ سال  کی عمر سے زائد ہر فرد کو حکومت  مفت ماسک دے گی ۔  مئی کے شروع میں تمام شہریوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔(بی بی سی افریقہ)

ٹی وی چینل بند کر دیا گیا

 انگلستان: OFCOM  نے  نائیجیریا کے ایک پادری کا ٹی وی اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔ پادری نے کورونا وائرس کے حوالے   سےغیر سنجیدہ  بیان دیا تھا  اور کہا کہ یہ ’’نئے ورلڈ آڈر‘‘  کی تیاری ہے۔ اسی طرح وائرس کو 5Gنیٹ ورک سےجوڑا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

معانقے کرو ۔کوئی بیماری نہیں لگے گی

 ملاوی کے   نائب صدر کی سیاسی پارٹی نے ایک دوسری پارٹی سے سیاسی اتحاد قائم کیا ہے ۔ نائب صدر نے اپنے پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ  وہ دوسری پارٹی کے ورکرز کو  ملیں اور گلے لگائیں ۔ انہیں کوئی بیماری نہیں لگے گی۔ بی بی سی افریقہ )

 دوسری جنگ عظیم کا سپاہی میدان عمل میں

گھانا سے تعلق رکھنے والے دوسری جنگ عظیم کے  ایک فوجی  نے  کورونا کے لئے فنڈز اکھٹے کرنے کا اراداہ کیاہے۔  پچانوے سالہ مسٹر جوزف نے ایک ہفتے تک  روزانہ دو میل چلنے کا  ٹارگٹ مقرر کیا ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ وہ چھ لاکھ ڈالرز تک رقم اکٹھی کر سکیں گے۔  (بی بی سی افریقہ )

افریقن کی خبر کیوں نہ لی؟

امریکن صدر نے کہا ہے  کہ WHO نے  کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے دنوں میں جنوبی چائینہ میں بسنے والے افریقن کے خلاف  چلائی جانے والی نسل پرستی  کی مہم کا سختی سے نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے WHOکو چائینہ کا’’  Puppet‘‘ قرار دیا ۔ (بی بی سی افریقہ)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

حروف مقطعات از حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ19۔مئی2020ء