• 16 اپریل, 2024

نعت

بے تعداد احسانِ محمد، بے پایاں فیضانِ محمد
رحمتِ حق قربانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

از آدم تا حضرت عیسیٰ سب عالی رتبہ ہیں لیکن
اور ہی کچھ ہے شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

سب سے بہتر سب سے اعلیٰ ،سب اعجاز رسل سے بالا
معجزۂ قرآنِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

عاقل پر کرتا ہے ہویدا ان ھو الا وحی یوحی
توقیر فرمانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

اے پرسانِ شانِ محمد جویائے فیضانِ محمد
دیکھ ذرا قرآنِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

عین عنایت چشمۂ رحمت بحرِحقیقت حسنِ رسالت
خُلقِ عالی شانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

آدم و لوط و ابراہیم و داؤد و عیسیٰ و موسیٰ
سب ہیں ثنا گویانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

صدیوں کے مردوں کو جلایا پیغام توحید سنایا
روحِ رواں قربانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

(کلام مختار سےمنتخب اشعار)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

روزہ کی فرضیت