فَاصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَ قَبۡلَ غُرُوۡبِہَا ۚ وَ مِنۡ اٰنَآءِالَّیۡلِ فَسَبِّحۡ وَ اَطۡرَافَ النَّہَارِ لَعَلَّکَ تَرۡضٰی
(طہٰ:131)
ترجمہ: تُو صبر کر کافروں کے کہنے پر اور تسبیح کر تیرے ربّ کی تعریف کے ساتھ آفتاب نکلنے اور ڈوبنے سے پہلے اور رات کے کچھ حصّوں میں تاکہ تُو خوش ہوجائے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ اس آیت کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ
قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ۔ یعنی فجر اور عصر اور اٰنٓاءِ اللّیلِ اور رات کے کچھ حصوں میں یعنی مغرب وعشاء وتہجد اور دن کے طرفوں میں یعنی ظہروعصر تاکیداً نماز پڑھا کرو۔
(قرآن کریم مترجم صفحہ670)