• 4 مئی, 2025

یااللہ!

مل جل بھی نہیں سکتے، آ جا بھی نہیں سکتے، محصور ہیں یا اللہ!
گھر اپنے پیاروں کو ہم لا بھی نہیں سکتے، مجبور ہیں یا اللہ!

ہر چند سمجھتے ہیں ہم سود زیاں اپنا، پر یہ بھی حقیقت ہے!
کہ اس دلِ ناداں کو بہلا بھی نہیں سکتے، رنجور ہیں یا اللہ!

جو گھر کی بہاریں تھیں مہمان قطاریں تھیں، اک خواب سا لگتا ہے
کیا دل کی اُداسی ہے بتلا بھی نہیں سکتے، معذور ہیں یا اللہ!

یا رب! یہ کرونا کی تکلیف کو رحمت سے اب دور کرونا خود
گھر تیرے عبادت کو ہم جا بھی نہیں سکتے، مجبور ہیں یا اللہ!

(ضیاء اللہ مبشر)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 19۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ ۔اپریل 2020ء