• 10 جولائی, 2025

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرم ڈاکٹر محمد ظفر وقار کاہلوں۔امریکہ لکھتے ہیں۔

ماشاء اللہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن کے سوائے کمپوزنگ کی معمولی غلطیوں کے ،تقریباً تمام مضامین انتہائی عمدہ ہوتے ہیں اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج یہ اخبار بہتری کی طرف رواں دواں رہے گا کیونکہ یہ بہت اہم ہے کہ یہ اس قسم کی غلطیوں سے بھی پاک ہو۔ میں اپنی اس ای میل کے ذریعہ کل مورخہ 14.04.2020 کے الفضل اخبار آن لائن میں چھپے ہوئے ایک مضمون بعنوان ’’کیا تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے؟‘‘ کی طرف نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔

جہاں تک اس مضمون کا تعلق ہے تویہ ا نتہائی عمدہ ہے اور بہت ساری مفیدمعلومات سے پُر ہے۔ لیکن اس مضمون میں ایک بڑی غلطی ہے جس میں مسٹر وارن بفٹ (Mr. Warren Buffett) عالمی ایٹمی ماہر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ نام کے سپیلنگ (ھجے) بھی درست نہیں ہیں۔ براہ مہربانی اپنے آن لائن مضمون میں تصحیح فرما لیں اور ساتھ ہی ویب سائٹ پر بھی ضرور اس کا ذکر کردیں۔

دراصل مسٹر وارن بفٹ(Mr. Warren Buffett) ایک انتہائی امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں۔ وکی پیڈیا
(https://en.wikipedia.org/wiki/Warren Buffett) سے اس بارہ میں مزید معلومات لی جا سکتی ہیں۔

الحمد للہ میں ایٹمی توانائی اور اس سے متعلقہ موضوعات کے بارہ میں کچھ تھوڑا بہت علم رکھتا ہوں۔

اور خوش قسمتی سے مجھے روس کی ایک کمپنی میں 1996ء سے 2002ء تک دو روسی نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں اور پھر کینیڈا میں بھی 2002ء سے 2009ء تک یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں کینیڈین نوبل انعام یافتہ سائنس دان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ آجکل میں امریکہ میں کچھ تحقیقی کام کر رہا ہوں۔

انسانی صحت کے مسائل پر میری خاص دلچسپی ہے اور کینیڈا سے ڈاکٹر نذیر احمد مظہر سے میری گہری دوستی ہے اور کئی دفعہ ان کے مضامین بھی میں آپ کو بھجواتا رہا ہوں۔ ان شاءاللہ مستقبل میں مَیں بھی اپنے مضامین آپ کو بھجوانے کی کوشش کروں گا۔

میری دعائیں آپ کی ساری ٹیم کے ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ جب بھی موقع ملا آپ کی ٹیم سے یو کے آمد پر ملاقات ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے آپ کی مدد فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 19۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ ۔اپریل 2020ء