• 26 اپریل, 2024

دین ہے اِیمان ہے عشقِ نبی ﷺ

تیز ہے قاتل مسلماں ہوشیار
جاگ اے غافل مسلماں ہوشیار

اپنے دشمن کی عبارت کو سمجھ
کارٹونوں کی سیاست کو سمجھ

یہ نہیں ہوتی صحافت جان لے
دشمنوں کی کیا ہے نیت جان لے

تذکرہ ہر سو اہانت کا ہے آج
مومنو واجب ہے تم پر احتجاج

ہم نہ ہونے دیں گے توہینِ نبیؐ
ہم پہ ہے تعظیم لازم آپؐ کی

دین ہے ایمان ہے عشقِ نبیؐ
بندگی کی جان ہے عشقِ نبیؐ

ہم فسادی ہیں نہ دہشت گرد ہیں
امن ہے پیارا جسے وہ فرد ہیں

بندۂ شیطان کی خواہش ہے یہ
دشمنِ اسلام کی سازش ہے یہ

ہے رسولؐ اپنا ہمیں جاں سے عزیز
ہم نہیں ہیں تیرے جیسے بدتمیز

پر مبشرؔ جانتا یہ خوب ہے
اس عمل سے کیا تجھے مطلوب ہے

(شہزاد مبشرؔ-اسکاٹ لینڈ)

پچھلا پڑھیں

چھوڑ ساری سُستیاں

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ20۔مئی2020ء