• 18 اپریل, 2024

ہمیشہ رہنے والی جنت اور نادار مریضان

‘‘اے لوگو جو ایمان لائے ہو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت پر مطلع کروں جو تمہیں ایک دردناک عذاب سے نجات دی گی؟

تم (جو) اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہو اور اللہ کے راستے میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہو، یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔

وہ تمہارے گناہ بخش دے گااورتمہیں ایسی جنتوں میں داخل کر دے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں اور ایسے پاکیزہ گھروں میں بھی جو ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں ہیں ۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔’’

(الصف: 11تا13)

قابل رشک انسان

آنحضرت ﷺ نے فرمایا ۔
‘‘قابل رشک ہے وہ انسان جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا فرمایا اور پھر اس کے برمحل خرچ کرنے کی غیرمعمولی توفیق اور ہمت بخشی ’’

(بخاری)

ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔ ایسے بیچ کی طرح ہے جو سات بالیں اُگاتا ہے ۔ ہربالی میں سو دانے ہوں اور اللہ جسے چاہے بہت بڑھا کر دیتا ہے اور اللہ وسعت عطا کرنے والا اور دائمی علم رکھنے والا ہے۔

(البقرہ: 262)

پچھلا پڑھیں

اسلامی روزہ کے امتیازات

اگلا پڑھیں

خوشی کے موقع پر تحائف دینے کے آداب