• 9 مئی, 2025

حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کا اخلاق فاضلہ

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
’’ہاں جو اخلاق فاضلہ حضرت خاتم الانبیاءﷺ کا قرآن شریف میں ذکر ہے وہ حضرت موسیٰ ؑ سے ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ حضرت خاتم الانبیاءﷺ تمام ان اخلاق فاضلہ کا جامع ہے جو نبیوں میں متفرق طور پر پائے جاتے تھے اور نیز آنحضرتﷺ کے حق میں فرمایا ہے اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ (القلم:5) تو خُلق عظیم پر ہے۔ اور عظیم کے لفظ کے ساتھ جس چیز کی تعریف کی جائے وہ عرب کے محاورہ میں اس چیز کے انتہائی کمال کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ یہ درخت عظیم ہے تو اس سے یہ مطلب ہوگا کہ جہاں تک درختوں کے لیے طول و عرض اور تناوری ممکن ہے وہ سب اس درخت میں حاصل ہے۔ ایسا ہی اس آیت کا مفہوم ہے کہ جہاں تک اخلاق فاضلہ و شمائلِ حسنہ نفس انسانی کو حاصل ہو سکتے ہیں وہ تمام اخلاق کاملہ تامہ نفس محمدی میں موجود ہیں۔ سو یہ تعریف ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے جس سے بڑھ کر ممکن نہیں۔‘‘

(براہین احمدیہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلد1 صفحہ606 بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 3)

پچھلا پڑھیں

خصوصی نمبر بر موقع 12 ربیع الاول

اگلا پڑھیں

نماز میں چھینک کا جواب دینا