• 25 اپریل, 2024

نمازجنازہ حاضر و غائب

حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے مورخہ 4ستمبر 2021ء بروز ہفتہ ساڑھے11 بجے دن اسلام آباد میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر درج ذیل نماز جنازہ پڑھائے۔

نماز جناز ہ حاضر: مکرم قاضی ناصر احمد صاحب بھٹی (نارتھ ویلز۔یوکے)

2ستمبر 2021 کو بقضائے الہٰی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ 19جولائی 1939 کو نیروبی کینیا میں پیدا ہوئے ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت قاضی عبد الرحیم صاحب رضی اللہ عنہ کے پوتے اور حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے پڑپوتے اور حضرت قاضی عبد السلام بھٹی صاحب کے بڑے بیٹے تھے۔ 1959 میں نیروبی سے انگلستان آئے اور یہاں مکینیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ 1974میں نارتھ ویلز منتقل ہوئے اور یہاں اور Chester جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے ۔نارتھ ویلز کے صدر جماعت کے علاوہ متعدد بار نارتھ ریجن کے ریجنل امیر کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ ریجنل ناظم انصار اللہ بھی رہے ۔آپ کو 35/40بیعتیں کروانے کی بھی توفیق ملی ۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جب نارتھ ویلز کا دورہ کیا تو آپ کو ان کی مہمان نوازی کا بھی شرف حاصل ہوا۔ پنچوقتہ نمازوں کے پابند ،تہجد گزار، تبلیغ میں پیش پیش رہنے والے ،بہت ہمدرد،شفیق ،ہر ایک کا خیال رکھنے والے ،دعا گو ، متقی اور نیک انسان تھے۔خلافت کے ساتھ عشق کی حدتک پیار تھا۔ بچوں اور آئندہ نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ گہری وابستگی کی تلقین کرتے تھے ۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں دو بیویوں کے علاوہ چھ بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آپ کے ایک نواسے عزیزم خالد گنزالز نے حال ہی میں جامعہ احمدیہ یوکے سے شاہد کا امتحان پاس کیا ہے۔

نماز جناز ہ غائب:-1 مکرمہ بی بی فاطمہ مسلن صاحبہ (والدہ مکرم محمد انیف مسلن صاحب امیر جماعت ماریشس)

20 اگست2021 کو 91 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ لوکل جماعت میں بطور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق ملی۔ باقاعدگی سے جماعتی پروگراموں میں شامل ہوتی تھیں۔ 2018 تک باقاعدگی سے ماریشس کے جلسہ سالانہ میں شامل ہوتی رہیں۔ مالی قربانی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی تھیں۔ ایمان میں انتہائی مضبوط، پنجوقۃ نمازوں کی پابند، تہجد گزار ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔

-2 مکرمہ ڈاکٹر انیسہ خان صاحبہ -3 مکرم ڈاکٹر سلمان خان صاحب-4 عزیزم فیضان خان-5 عزیزہ زمل خان

مکرمہ ڈاکٹر انیسہ خان صاحبہ بعمر 52سال اور ان کے دو بیٹے مکرم ڈاکٹر سلمان خان (بعمر 26سال) و عزیزم فیضان خان( بعمر 14سال) اورایک پوتی عزیزہ زمل خان بعمر ڈیڑھ ماہ ، گزشتہ دنوں ایک کارحادثہ میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ ڈاکٹر انیسہ خان صاحبہ مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب صدر، صدر انجمن کی رشتہ میں بھتیجی بھی تھیں۔ ان کے شوہر مکرم عبد الواحد خان صاحب کی دو سال قبل فوت ہو ئے جو اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ ڈاکٹر انیسہ خان صاحبہ اپنے میاں کے ساتھ ایک لمبا عرصہ مکہ مکرمہ میں کلینک چلاتی رہیں۔ اس دوران انہوں نے حج و عمرہ کی سعادت بھی پائی۔ پھر پاکستان آکر نیا لاہور میں چار کنال کے رقبہ پر مکہ میٹر نٹی ہوم کے نام سے اپنا ہسپتال بنایا جس سے پورا علاقہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مالی قربانی اور تحریک جدید ووقف جدید میں یہ فیملی ہمیشہ پیش پیش رہتی ۔مرکزی مہمانوں کا بہت احترام کرتی تھیں۔ ہسپتال وغیرہ کی وجہ سے علاقہ کے غیر از جماعت بااثر افراد کے ساتھ بھی مضبوط روابط تھے۔

-6 مکرم طاہر احمد باجوہ صاحب ابن مکرم رشید احمد باجوہ صاحب

3 اپریل 2021 کو 71 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے قائد ضلع، سیکرٹری مال، سیکرٹری اصلاح وارشاد اور زعیم انصار اللہ کے علاوہ 15سال سے زائد عرصہ صدر جماعت چیچہ وطنی کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، شریف النفس، پروقار شخصیت کے مالک ایک ہمدرد اور نیک انسان تھے۔ جماعتی عہدیداران کا بہت احترام کرتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

-7 مکرم کیپٹن (ر) ملک مبارک احمد صاحب ابن مکرم محمد ابراہیم صاحب

8 اپریل 2021 کو 91 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے سسر حضرت غلام الہٰی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے ۔ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابند تھے۔ جب تک صحت نے اجازت دی مسجد میں جاکر باجماعت نماز ادا کرتے رہے۔ اجلاسات میں بھی باقاعدگی سے شامل ہوتے تھے۔ آپ نے فوج میں 32سال سروس کی اور دوران سروس مختلف جنگوں میں حصہ لیا اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئی تمغے اور اعزازات حاصل کئے۔ ملٹری کی طرف سے شائع ہونے والے رسالے میں ان کے کئی مضامین اور نظمیں شائع ہوئیں۔ احمدیت سے محبت اور عقیدت رکھنے والے تھے۔ قرآن کریم سے عشق تھا اور تقریباً سارا قرآن کریم حفظ تھا۔ آپ نے مختلف موضوعات پر مقالے اور مضامین بھی لکھے جو رسالہ انصار اللہ میں شائع ہوئے۔

-8 مکرم بشارت احمد صاحب زرگرابن مکرم میاں محمد یعقوب صاحب

21 اپریل 2021 کو 65 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے سید والا میں مختلف جماعتی وتنظیمی عہدوں پر خدمت کے علاوہ ضلع ننکانہ میں سیکرٹری رشتہ ناطہ، سیکرٹری امو رعامہ اور سیکرٹری امور خارجہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی ۔نمازوں کے پابند، خداترس، غریبوں کی کھلے دل سے مدد کرنے والے ایک نیک اور باوفا انسان تھے ۔مرحوم خوش لباس اور خوش گفتار بھی تھے ۔ چندہ جات اور دیگر تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ آپ کے بیٹے مکرم محمد ظفر اللہ صاحب کو 29جون کو شہید کردیاگیا تھا۔ 2001 میں جب سید والا کی مسجد کو مخالفین نے شہید کیا تو آپ نے بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ صدر جماعت کے ساتھ کام کیا اور ایک نئی شاندار مسجد دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر کوشش کرتے رہے ۔ مرحوم موصی تھے۔

-9 مکرم نذیر احمد صاحب ابن مکرم محمد عبد اللہ صاحب

28 اپریل 2021 کو 76سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے لمبا عرصہ مقامی سطح پر صدر حلقہ، جنرل سیکرٹری اور زعیم اعلیٰ انصارللہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ کافی عرصہ میڈیکل کیمپس بھی لگاتے رہے۔ مرحوم کا کردار ہرلحاظ سے لائق تحسین تھا ۔ ہمیشہ مسکراتے ہوئے ہی نظر آئے ۔ہر کسی کو بہت احترام سے ملتے ۔خلافت سے والہانہ محبت رکھتے تھے ۔کسی بھی جماعتی تحریک میں بہت جذبہ سے شامل ہوتے ۔چندوں کی ادائیگی میں بہت باقاعدہ تھے ۔نماز اور تلاوت قرآن کریم کے پابند تھے اور مطالعہ کتب کا شوق تھا۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے ۔

-10مکرمہ شہناز بانو سلیجہ صاحبہ (قادیان)

9 جولائی 2021 کو 69سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ پیدائشی احمدی تھیں ۔صوم وصلوۃ کی پابند،چندوں میں باقاعدہ ،ہمدرددل رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

-11مکرم محمد انعام یوسف صاحب ابن مکرم چوہدری محمد یوسف صاحب مرحوم

17 جولائی 2021 کو 67سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے تعلیم الاسلام کالج سے ایف ایس سی کرنے کے بعد فضل عمر ہسپتال میں بطور لیب ٹیکنیشن کام کا آغاز کیا جوکہ 41 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ ملازمت کے دوران انہیں بلڈ ٹرانسمیشن کی ٹریننگ کروائی گئی جس کے بعد ربوہ میں بلڈ بنک کا آغاز ہوا۔ آپ 2014 میں ریٹائر ہوئے۔ نہایت عاجز، مخلص، ملنسار اور ایک فدائی احمدی تھے۔نمازوں کے پابند اور مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔ خلافت کے ساتھ حددرجہ احترام اور عقیدت کا تعلق تھا۔مرحوم موصی تھے۔

-12مکرم محمود احمد ملک صاحب ابن مکرم ملک خالد داد خان صاحب (آسٹریلیا)

19 جولائی 2021 کو بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ انتہائی نرم دل اور مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ایک ہمدرد اور نیک انسان تھے۔ کراچی میں آپ کا شمار تحریک جدید اور وقف جدید کی معیاری قربانی کرنے والوں میں ہوتا تھا۔ نیکی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔بہت سے ہسپتالوں میں ٹھنڈے پانی کی اور مختلف قسم کی دوسری مشینیں بھی لگوائیں۔

-13مکرمہ امۃ القیوم صدیقہ صاحب اہلیہ مکرم ارشاد عالم آفتاب صاحب(بریمپٹن ویسٹ ۔کینیڈا)

26 جولائی 2021 کو 72سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم حکیم مستری فیروز دین صاحب کی بیٹی تھیں جوکہ قادیان میں حضرت مرزا شریف احمد صاحب ؓ کی فیکٹری کے ٹھیکیداروں میں سے تھے۔ مرحومہ اللہ تعالیٰ پر بہت توکل کرنے والی، شفیق، مہمان نواز، خلافت کی سچی عاشق اور دعا گو خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں فراخ دلی سے خرچ کرتی تھیں۔ بیماری کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔ آخری چند ماہ بہت کمزوری اور تکلیف میں گزارے لیکن کبھی حرف شکایت زبان پر نہ لائیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم ناصر احمد شاہد صاحب (مربی سلسلہ) کی والدہ اور مکرم حافظ محمد نصر اللہ جان صاحب کی ساس تھیں۔

-14مکرم ناصر احمد صاحب

31 جولائی 2021 کو 50سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابند تھے۔ بیماری کی شد ت کے باوجود آخر وقت تک کبھی نماز کو ترک نہیں کیا۔ ہمیشہ اپنی استطاعت کے مطابق خرچ کرتے تھے اور یہی عادت انہوں نے بچوں میں بھی ڈالی۔ مرحوم موصی تھے اور اپنی زندگی میں حصہ جائیداد کی ادائیگی بھی کردی تھی۔

-15مکرم صادق احمد صاحب (ٹورانٹو۔کینیڈا)

31 جولائی 2021 کو 90سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کو فرقان فورس اور حفاظت مرکز کی تحریکات میں حصہ لینے کی توفیق ملی ۔آپ نے نواب شاہ میں نائب امیر کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ حضورانور کے ساتھ خلافت سے قبل جمال پور سندھ کے دورے کرنے کا بھی موقعہ ملا۔ آپ بہت خوبیوں کے مالک، متوکل علی اللہ ایک نیک اور باوفا انسان تھے ۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

-16مکرم ماسٹر عبد الخالق صاحب ابن مکرم سعد اللہ خان صاحب

5اگست 2021 کو 74سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے خاندان میں احمدیت کا آغاز آپ کے والد مکرم سعد اللہ خان صاحب کے ذریعہ ہوا جنہوں نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ سچا سودا میں کافی عرصہ صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ حلقہ بشیر میں دو دفعہ صدر، نائب صدر، سیکرٹری مال اور سیکرٹری اصلاح وارشاد کے طورپر خدمت بجالاتے رہے۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، بہت ملنسار، مہمان نواز ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ چندہ جات میں بڑے باقاعدہ تھے۔ خلافت سے جنون کی حد تک محبت کا تعلق تھا۔ آپ کو حکمت اور ہومیوپیتھی کا تجربہ بھی حاصل تھا۔ حضورانور کے خطبات اور ایم ٹی اے کے دیگر پروگرام بڑے شوق سے دیکھتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

-17مکرمہ بشریٰ ریاض صاحبہ اہلیہ مکرم ریاض احمد فانی صاحب (کوبلنز۔جرمنی)

7اگست 2021 کو بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نمازوں کی پابند، مہمان نواز اور صبر وتحمل والی ایک نیک مخلص خاتون تھیں۔ ہمسایوں کے بچوں کو قرآن مجید پڑھانے کی توفیق پائی۔ جرمنی آنے پر کوبلنز میں بطور صدر لجنہ خدمت بجالاتی رہیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ مکرم انعام الحق کوثر صاحب (مشنری انچارج ونیشنل امیر آسٹریلیا) کی بہن تھیں۔

-18مکرمہ امۃ المجید صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرشید صاحب

21اگست 2021 کو 88سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں اور موصیہ تھیں۔ آپ مکرم شرجیل احمد طاہر صاحب (واقف زندگی۔ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ الشرکۃ الاسلامیہ لندن) کی نانی تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

ورچوئل ملاقات میں شمولیت کے بعد جذبات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2021