• 19 مئی, 2024

بیگم امۃ السلام فردوس کی وفات اور سیرت کے چند پہلو

مکرم خواجہ محمدافضل بٹ آف روچیسٹرنیویارک ،امریکہ سے لکھتے ہیں کہ
خاکسارکی اہلیہ محترمہ امۃ السلام فردوس مورخہ 24اگست 2022 بوقت پونے دوبجے بعددوپہرامریکہ اس جہاں فانی سے رحلت فرماکراپنے مولی حقیقی سے جاملیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

کُلُّ مَنۡ عَلَیۡہَا فَانٍ ﴿ۚۖ۲۷﴾ وَّیَبۡقٰی وَجۡہُ رَبِّکَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِکۡرَامِ ﴿۲۸﴾

آپ کاوصال 70 سال کی عمرمیں ہوا ۔آپ موصیہ تھیں ۔آپ کچھ عرصہ سے مختلف عوارض سے بیمارتھیں۔آپ کی بیٹی اورنواسے،نواسی یوکے سے ملنے کے لئے اوراپنی والدہ صاحبہ کی خدمت کے لئے آئی ہوئیں تھیں۔آپ پانچ ہفتہ اپنی امی کے پاس رہیں اورخوب خدمت کی۔

وفات سے ایک روزقبل یوکے واپسی تھی ۔ بیٹی نے گھرسے ائیرپورٹ جانے کے وقت اپنی امی سے واپسی کاذکرکیاتوانہوں نے زیرلب دعادی جیسے کہہ رہی ہوں ’’اللہ حافظ‘‘

بیٹی کے جانے کے بعدان کی امی بے حس وحرکت تھیں۔لگتاہے کہ بیٹی کے واپس جانے کاشاک ہوااوراس کے بعدتیزی سے طبیعت بگڑی۔ بڑے بیٹے محمداکبرسلمان فارماسسٹ نے فوری911فون کرکے ایمبولینس کال کی۔ پانچ سات منٹ میں ایمبولینس پہنچ گئی۔ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف بھی تھا۔تشویشناک حالت کے باعث بغیرتاخیرکے ایمبولینس پرایمرجنسی ہسپتال لے گئے اورباقاعدہ داخل کرکے علاج شروع کردیاگیا۔سٹی سکین اوردیگرٹیسٹ کئے گئے۔ڈاکٹرنیوروسرجن اوردیگرڈاکٹرزنے معائنہ کیااورہمیں کہا گیاکہ ہائی بلڈپریشرکی وجہ سے “برین ہیمرج “ہوگیاہے۔جس سے آپ جانبرنہ ہوسکیں۔

آپ بہت نیک سیرت اورصابرہ شاکرہ تھیں۔کبھی ناشکری کے الفاظ کااظہارنہیں کیا۔بیماری سے بہت حوصلہ کے ساتھ اورصبرکے ساتھ مقابلہ کیا۔آپ کے لئے پیارے حضورایدہ اللہ تعالی کی بہت دعائیں تھیں اورحضورایدہ اللہ تعالی کی راہنمائی میں ہومیوپیتھی ادویہ دی جارہی تھیں اور حضورایدہ اللہ تعالی کی معجزانہ دعاؤں کامعجزانہ اثرتھا کہ ایک موقع پرڈاکٹرنیوروسرجن صاحب نے کہاکہ ’’ٹیومرکانشان تک نہیں اوراسے معجزہ قراردیا‘‘ اس طرح اس مرض سے مکمل شفاء ہوگئی تھی اورلمبی عمرپائی۔ الحمدللہ

امریکہ میں آپ کی نمازجنازہ مقامی جماعت روچیسٹرنیویارک اسٹیٹ میں مورخہ27 اگست2022 بروزہفتہ بعدنمازظہراداکی گئی۔جنازہ میں دورونزدیک سے رشتہ دار،دیگراحباب جماعت مردوزن لمبی مسافت طے کرکے ازشکاگو،نیویارک سٹی،بفلو اورکینیڈا وغیرہ سے بہت کثیرتعدادمیں شامل ہوئے۔

آپ کا جسد خاکی امریکہ سے مورخہ 30اگست 2022 بروزمنگل روانہ ہوا اور 2ستمبر 2022 بروز جمعۃ المبارک صبح آٹھ بجے لاہورائیرپورٹ پہنچااورلاہورسے ایمبولینس پرمیت ربوہ بارہ بجے پہنچ گئی تھی۔ا سی روز نماز جنازہ 6:30 بجے شام بہشتی مقبرہ دارالفضل اداکی گئی ۔نمازجنازہ مکرم مبشراحمدکاہلوں صاحب قائمقام ناظراعلی نے پڑھائی اورتدفین کے بعد دعا کروائی۔ ازراہ شفقت پیارے حضورایدہ اللہ تعالی کی منظوری سے ’’بہشتی مقبرہ دارالفضل‘‘ میں تدفین ہوئی۔جنازہ میں رشتہ دار اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اللہ تعالی نے آپ کوپانچ بیٹوں اورایک بیٹی سے نوازا ۔اللہ تعالی کے فضل سے سب جنازہ میں شامل تھے۔ ان میں محمد اکبر سلمان فارماسسٹ آف امریکہ 2 ۔محمدارشدلقمان آف کینیڈا 3۔محمد انور نعمان یوکے 4۔محمد احسن بٹ کارکن نظارت امورعامہ 5۔محمدعامربٹ آف امریکہ قائد مجلس خدام الاحمدیہ روچسٹر اور آپکی بیٹی روحی افشاں یوکے جو اللہ تعالی کے فضل سے کافی عرصہ سے سیکرٹری وقف نو اور اب سیکرٹری ناصرات ساؤتھ کی خدمت پارہی ہیں۔

آخر پرخاکساران احباب مردوزن جنہوں نے جنازہ میں شرکت کی اورگھرتشریف لاکرہمارے غم میں شریک ہوئے اورہماری ڈھارس بندہائی۔ان سب کابہت بہت شکریہ اداکرتاہوں اوردرخواست دعاکرتاہوں۔اللہ تعالی مرحومہ کواپنے جواررحمت میں جگہ عطاکرے ۔آپ کے ساتھ خصوصی محبت کاسلوک فرمائے اورآپ کے درجات کوہرلمحہ وہرآن بڑھاتا چلاجائے۔آمین

بلانے والا ہے سب سے پیارا
اسی پراے دل توجان فدا کر

پچھلا پڑھیں

مساجد نمبر

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ