• 4 مئی, 2025

اعلان وفات

مکرم فضل عُمر ڈوگر صدر جماعت Burntwood لندن اعلان کرواتے ہیں کہ:
خاکسار کی والدہ مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ زوجہ سردار غلام احمد مصطفیٰ ڈوگر مرحوم آف کماس ضلع لاہور، حال مقیم Earlsfield لندن مؤرخہ 14؍اکتوبر 2022ء کو رات دس بجے تقریباً نوے سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ مرحومہ کے خاندان میں احمدیت میرے نانا جان مکرم منشی عبدالواحد صاحب مرحوم آف نانوڈوگر ضلع لاہور کے بچپن میں بیعت کرنے سے آئی جن کی والدہ ایک الہیٰ نشان کے نتیجہ میں احمدی ہوئیں تھیں۔

مرحومہ صوم وصلوٰۃ اور دینی شعائرکی پابند، تہجد گزار، خوش مزاج، مہمان نواز اور قناعت شعار خاتون تھیں۔ خلافت سے والہانہ اخلاص کا تعلق رکھنے والی اور چندہ میں باقاعدہ تھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتیں اور آخر وقت تک جماعت کی کتب کا مطالعہ کرتی رہیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں اور تدفین چند دنوں میں متوقع ہے۔پسماندگان میں میرے علاوہ مکرم فاتح الدین ڈوگر اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 5)