• 23 اپریل, 2024

تقریب رخصتانہ و ولیمہ

•مکرم رفیق احمد مالاباری ،مرکزی آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ قادیان لکھتے ہیں :
مکرم محمد عمر تیما پوری کے فرزند عزیزم شجر احمد قائد ضلع گلبرگ کا نکاح ہمراہ عزیزہ سائرہ احمد بنت مکرم بہاء الدین آف حیدرآباد سےمؤرخہ 20نومبر 2020ء بروز جمعہ مسجد مبارک قادیان میں ہوا۔ مکرم تنویر احمد خادم ِصدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ قادیان نے اعلان نکاح فرمایا اور دعا کروائی ۔بعد ازاں 4نومبر 2021ء کو حیدر آباد میں تقریب رخصتانہ عمل میں آئی ۔جب کہ 7نومبر 2021ء کو دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروقار تقریب میں مکرم اسد سلطان احمد غوری ،امیر ضلع گلبرگ و یادگیر ،مقامی صدر صاحب اور افراد جماعت مقامی و غیر مقامی کے علاوہ شہر کے معززین ،وکلا اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شریک ہوکر دلہا دلہن کو مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا ۔قارئین الفضل سے درخواست ہے کہ اس جوڑے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔یہ شادی فریقین کے لئے ہر جہت سے مبارک ،کامیاب ،بابرکت اور مثمر بہ ثمرات حسنہ ہو آمین ۔اللھم آمین ۔

(ادارہ الفضل سے مبارکباد قبول ہو)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک مؤرخہ 19؍نومبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ