• 26 اپریل, 2024

اعلانِ ولادت

• مکرمہ امتہ الشافی رومی ، اہلیہ مکرم محمد موسی قادیان اعلان کرواتی ہیں :
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے میرے بڑے بیٹے عزیزم محمد کرشن احمد کو مؤرخہ 13 نومبر 2021ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے ۔ نومولود کا نام ایقان احمد تجویز ہوا ہے اور خدا تعالی کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے ۔عزیزم ایقان احمد ، مکرم احمد روڈولف آف جرمنی کا نواسہ اور مکرم محمد موسی آف قادیان کا پوتا ہے ۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی بچے کو نیک اور خادم دین بنائے اور دینی اور دنیاوی ترقیات سے نوازے آمین ۔

• مکرم عمران احمد ابن مکرم ناصر احمد ۔شکاگو سےتحریر کرتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے فضل فرماتے ہوئے، خاکسار کو 12اکتوبر 2021ء کو بیٹا عطا کیا ہے۔ نومولود کا نام موسیٰ مودود احمد رکھا گیاہے۔ اس نام میں ایک حکمت پوشیدہ ہے۔ حاجی محمد موسیٰ صاحب (بچے کے دادا) مکرم ناصر احمد کے دادا تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جیّد صحابہ میں سے تھے۔ اسی طرح مکرم مودود احمد بچے کے نانا تھے۔اس طرح بچے کے نام سے خاندان کے بزرگوں کو یاد رکھا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اس بچے میں دونوں بزرگوں کی اعلیٰ خصوصیات جمع ہو جائیں۔ قارئین الفضل سے درخواست دعا ہےکہ اللہ تعالی نو مولود کو صحت و سلامتی والی عمر خضر عطا فرمائے اور قراۃ العین بنائے، آمین ۔

(ادارہ الفضل ان دونوں نومولود کی پیدائش پروالدین کو مبارکباد پیش کرتاہے اللہ تعالیٰ ان دونوں نومولود کو نیک، صالح اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک مؤرخہ 19؍نومبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ