• 19 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم ثناءاللہ قمر۔ ملائیشیا سے یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:
خاکسار کی نانی جان محترمہ امۃالنصیر بیوہ چوہدری صوفی عنایت اللہ صاحب (مرحوم) موٴرخہ 11؍نومبر بروز جمعة المبارک بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

آپ نہایت ملنسار، بچوں سے شفقت کا سلوک کرنے والی اور سفید پوش لوگوں کا بھرم رکھنے والی خاتون تھیں۔ لجنہ کے مقامی اور مرکزی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور ہمیشہ ڈیوٹیز میں پیش پیش رہتی تھیں۔ قیام مرکز کے بعد ابتدائی دور کے ایک حلقہ میں کافی سال بطور صدر لجنہ خدمات سرانجام دیں۔ خلیفۂ وقت سے محبت کا گہرا تعلق تھا۔ جمعۃ المبارک کے روز خطبہ سننے کا خاص اہتمام کرتی تھیں۔ لمبا عرصہ خدمت خلق کی ڈیوٹیز بھی سرانجام دیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو غریق رحمت کرے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 16)