• 19 اپریل, 2024

اعلان نکاح

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عزیزہ ولیہ خورشید کا عزیزم شکیل احمد مسعود مرزا سے نکاح کا اعلان بعوض حق مہر بیس ہزار کینیڈین ڈالر مکرم ہادی علی چودھری نائب امیر کینیڈا نے 16؍دسمبر مسجد مسس ساگا ٹورنٹو بعد نماز جمعہ کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

عزیزہ ولیہ مکرم شیخ خورشید احمد اور مکرمہ امۃ اللطیف خورشید کی پوتی اور مکرم ناصر احمد قریشی اور امۃ الباری ناصر کی نواسی ہے۔بچی کے دادا مکرم شیخ خورشید احمد مرحوم مکرم خان مولوی فرزند علی خان مرحوم امام مسجد فضل لندن کے نواسے تھے جنہوں نے 33 سال بحیثیت اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل خدمت کی سعادت پائی۔بچی کی دادی اور نانی حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت فضل محمدؓ ہرسیاں والے کی پوتیاں اور مکرم عبدالرحیم درویش قادیان کی بیٹیاں ہیں اور مکرم عبدالباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ کی بہنیں ہیں۔ مکرمہ امۃ اللطیف خورشید کی وفات پر مارچ 2022ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں ان کا ذکر خیر فرمایا تھا اور لجنہ اماء اللہ کے لئے ستر سال پر محیط آپ کی طویل خدمات کو سراہا تھا۔

عزیزہ ولیہ کے والدین مکرم زاہد خورشید اور مکرمہ ڈاکٹر امۃ المصور سلسلہ کے خادم ہیں اور ان کے بھائی مکرم وقاص احمد خورشید مربیٔ سلسلہ ہیں جو امریکہ میں متعین ہیں۔

عزیزم شکیل مرزا مکرم مرزا مسعود احمد اور مکرمہ بشری مرزا کے پوتے ہیں بچے کی دادی درویش قادیان مکرم مرزا عبد اللطیف بیگ مرحوم کی بیٹی ہیں۔ عزیز م شکیل مرزا ابن شاہد احمد مرزا کے جد امجد حضرت مرزا غلام اللہؓ کا خاندان آٹھویں پشت سے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے خاندان سے ملتا ہے۔ آپ ؓ مرزا ہادی بیگ کی پندرھویں پشت میں پیدا ہوئے۔ خوش قسمتی سے آپ ؓ حضرت اقدسؑ کے خاندان کے ستر افراد میں سے واحد فرد تھے جو آپؑ کے ابتدائی خدام میں شامل تھے اور احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور آگے نسل چلی۔ عزیز م شکیل مرزا کی والدہ مکرمہ نصرت جہاں مرزا پشاور کے مکرم مرزا محمود بیگ اور مکرمہ طاہرہ مجید ہ کی بیٹی ہیں۔ مکرم مرزا محمود بیگ کی والدہ مکرمہ خورشید بیگم (نارووال) انتہائی مخلص فدائی احمدی تھیں بڑی ہی محنت اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے میاں مکرم مرزا اعظم بیگ اور بچوں کو احمدیت کی آغوش میں لے کر آئیں اس طرح ماشاء اللّٰہ دونوں طرف کے خاندان حضرت اقدسؑ کے اصحاب سے تعلق رکھتے ہیں اور جماعت کے مخلص خدمت گزار ہیں۔ عزیز م شکیل احمد نو عمری سے مختلف جماعتی عہدوں پر کام کررہے ہیں۔

دعا ہے کہ یہ رشتہ ہر لحاظ سے بابرکت اور مثمر بثمرات حسنہ ہو۔ آمین اَللّٰھُمَّ آمین

(مرسلہ: امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 20؍جنوری 2023ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جنوری 2023