• 20 اپریل, 2024

عید کا چاند

عید کے چاند کی پلکوں پہ ستارے آئے
خوشی کی رُت میں بھی غم یاد تُمہارے آئے

آج بھی ہو گا فروزاں وہ مِرا بام پہ چاند
آج بھی آہ نہ ہم دید کے مارے آئے

آج پھر خوشبو مِرے دیس کی بے چین کرے
آج پھر مہکی ہواؤں میں اِشارے آئے

دیکھو پردیسیوں کو دور سے ملنے کے لئے
بیٹھ کے ، سوچ کی رَتھ پہ یہ نظارے آئے

اب بھی دریا میں کھڑی آس کی سُوکھی کشتی
روز ہی راہ تکے اور کنارے آئے

دِل کی گہرائی سے ہو عید مبارک تم کو
مہکی خُوشبو میں بسے پھول ہمارے آئے

(عبدالجلیل عبادؔ ۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

رمضان المبارک اور حقیقی عید

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر37 ، 23 مئی 2020