• 25 اپریل, 2024

جلسہ ہائے یوم مصلح موعود۔ سینیگال

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم کے ساتھ تمام دنیا کی طرح امسال بھی جماعت ہائے احمدیہ سینیگال میں کثیر تعداد میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منانے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذلک

اس اجمال کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ فروری کے آغاز میں ہی ریجنز میں میٹنگز کر کے جماعتوں میں جلسوں کے انعقاد کا پروگرام بنایا گیا۔ اور ہر ریجن میں ریجنل مبلغ سلسلہ نے لوکل معلمین کے تعاون سے سیرت مصلح موعود و پیشگوئی مصلح موعود پر مختلف مضامین تیار کر کے جماعتوں میں معلمین کو بھجوائے گئے۔ اس طرح جلسوں پر مئوثر انداز میں احباب تک پیشگوئی کی اہمیت اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

تمام ریجنز کی کثیر جماعتوں میں جلسے منعقد کئے گئے۔ جن کی اجمالی تصویر نقشے کی صورت میں آویزاں کی گئی ہے۔ اور کچھ تفصیل ایک خاکے کی صورت میں ذیل میں درج ہے۔ امسال منعقد کئے جانے والے چند جلسوں کی مختصر رپورٹ حسب ذیل ہے۔

نمبر شمار ریجن جماعت عناوین تعداد احباب
1 ڈاکار انڈکرا پل حضرت مصلح موعود کے علمی کارنامے 85 احباب و خواتین
2 چئیس امبور پیشگوئی مصلح موعود 27 احباب و خواتین
3 چئیس فسل ذیلی تنظیموں کا قیام، حضرت مصلح موعود کا کارنامہ 200 احباب و خواتین
4 چئیس فاٹیک حضرت مصلح موعود کے علمی کارنامے 100 احباب و خواتین
5 چئیس خائول حضرت مصلح موعود کی سیاسی بصیرت 97 احباب و خواتین
6 سینٹ لوئس ریشاٹول پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر 56 احباب و خواتین
7 سینٹ لوئس جوپ نان حضرت مصلح موعود کے کارنامے 128 احباب و خواتین
8 سینٹ لوئس لوگا پیشگوئی مصلح موعود، صداقت رسول کریم ﷺ 85 احباب و خواتین
9 سینٹ لوئس تانائے پیشگوئی مصلح موعود کے مصداق 76 احباب و خواتین
10 زنگاشور سیبانور، کپسکرنگ پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر 48 احباب و خواتین
11 زنگاشور بینجونا جماعت کےانتظامی خاکہ کے بانی 28 احباب و خواتین
12 زنگاشور جاباں، باماں ٹوماں حضرت مصلح موعود کی اسلامی دنیا کے لیے خدمات 49 احباب و خواتین
13 کولڈا بیارو، کیل بسل حضرت مصلح موعود کا مخالفین سے برتائو 98 احباب و خواتین
14 کولڈا مسرا کمار پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر 138 احباب و خواتین
15 کولڈا کولڈا، پایونگو پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ کے مصداق 103 احباب و خواتین
16 تانباکنڈا تانبا،پیر پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر 283 احباب و خواتین
17 تانباکنڈا پانجنٹ بالبے پیشگوئی مصلح موعود ہستی باری تعالیٰ کا نشان 243 احباب و خواتین
18 تانباکنڈا مدینہ منورہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا 255 احباب و خواتین
کل احمدی شاملین: 2099
غیر احمدی احباب: 359

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان جلسوں کو جماعت کے لئے بابرکت فرمائے ۔ اور مصلح موعود کی اسلام کے لئے کی گئی خدمات کو ساری جماعت اپنی اپنی استطاعت کے مطابق جاری رکھنے والی ہو۔ اور ہم بھی

٭…٭…٭

(حافظ مصور احمد مزمل)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 23 جون 2020ء