• 19 اپریل, 2024

اعلانِ ولادت

مکرم حنیف محمود صاحب اعلان بھجواتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کے بیٹے مکرم سعید الدین احمد واقف زندگی دفتر AMJ-Finance اِسلام آباد یوکے و سیکرٹری کمیٹی روزنامہ الفضل لندن آن لائن اور عزیزہ سمیرا جاوید کو مورخہ 14 نومبر 2020 ء کو ایک بیٹے عزیزم زوحان احمد (واقف نو) کے بعد بیٹی زہراء احمد سے نوازا ہے۔ عزیزہ زہراء مکرم چوہدری نذیر احمد سیالکوٹی مرحوم سابق ڈپٹی اسسٹنٹ کنٹرولر سول ملٹری اکاؤنٹس و بعد از ریٹائرمنٹ واقف زندگی وکالت مال ثانی ربوہ کی پڑپوتی اور مکرم محمد شریف کھوکھر سابق معلم وقف جدید کی پڑنواسی ہے۔ نیزنو مولود مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری کی بہن کی پوتی ہے۔

عزیزہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے دُعا کی درخواست ہے کہ دُعا کریں اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح ،پرہیز گار ِ خادم دین اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور خلافت سے پیار کرنے والا بنائے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

اعلانِ ولادت