• 26 اپریل, 2024

گھانا میں کرونا وائرس (2020ء ایکٹ 1012) قانون کی پابندی لازمی

گھانا میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو پادریوں کو چرچ سروسزکرنے کی بناء پر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

گھانا میں مورخہ 12۔اپریل 2020ء کو وولٹا ریجن کے جنوبی دیہی ضلع کے ٹونگو ابوی (Tongo-Abui) میں چرچ آف پیوِر مسیح Church of Pure Christ کے بانی سمیت تین افراد پر ، کپینڈو سرکٹ عدالت نے عوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چرچ سروسز کا اہتمام کرنے پر ہر ایک کو 13,200 گھانین سی ڈی قریباً 1,856 برطانوی پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔یہ سزا قانون ایکٹ 2020 (ایکٹ 1012) کے ذریعہ مقرر کردہ اجتماعات پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی بناء پر کی گئی ہے۔

پادری سمپسن اگاپے، میکس ویل ڈوگوڈزِکپے، ایک جونیئر پادری اور چرچ کے سیکریٹری سموئیل اگاکپی ہر ایک کو جرمانے کی ادائیگی میں ناکام ہونے پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جناب Nana Brew نانا بریو کی زیرصدارت عدالت نے ان تینوں کو ایکٹ 1012 کی خلاف ورزی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

16۔اپریل 2018ء جمعرات تک سزا یافتہ افراد جرمانے کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے لہٰذا بعد میں انہیں ہوHO ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی بیماری (COVID-19) کے لئے اسکریننگ کیا گیا جس کے بعد ان پر کارروائی کی گئی اور انہیں سزا سنانے کے لئے جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔

عدالت میں پیش کیے گئے حقائق کے مطابق پیکی Peki میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پچھلے اتوار (12 اپریل، 2020) میں پادری اگاکپے چرچ سروسز کا اہتمام کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جب وہ گرجا گھر کے احاطے میں پہنچے تو پادری اگاکپے تقریباً 50 افراد سے زائد کے اجتماع میں تبلیغ کررہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر اجتماعی گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جب کہ پولیس آگاکپے اور چرچ کے دیگر دو عمائدین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

COVID-19 کے پھیلاؤ پرقانون کا نفاذ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حالیہ عالمی وبائی کے پیش نظرگھانا کے صدر نانا آڈو ڈانکوا اکوفو-آڈو

(Nana Addo Dankwa Akufo-Addo)

کی جانب سے COVID-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد کے لئے عوامی اجتماعات پر عائد پابندی کو قانونی شکل دینے کے لئے پارلیمنٹ نے پابندیوں کا ایکٹ 2020ء (ایکٹ 1012) منظور کیا تھا۔(جس میں تمام عوامی مذہبی اداراے بشمول عبادت گاہیں گرجا گھر، مساجد اور دیگر مذہبی و سماجی مقامات شامل ہیں۔) ایکٹ 1012 کی دفعہ 6 کے مطابق،کوئی بھی شخص جو ایکٹ 1012 کی تعمیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عائد پابندیوں کی پابندی کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے ، اس کے تحت کم از کم 1000 یونٹ جرمانہ (12,000 GH¢) جرمانے کی سزا کا مستحق ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 5000 یونٹ جرمانہ (GH ¢ 60،000) یا کم از کم چار سال اورزیادہ سے زیادہ 10 سال قید یا دونوں سزاؤں کا مستحق ہوگا ۔

(احمد طاہر مرزا ،گھانا)

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء