• 9 مئی, 2024

اعلان نکاح

مکرم وسیم احمد ظفر۔ برازیل سے یہ اعلان بھجواتے ہیں :
خاکسار کے بیٹے عزیزم اعجاز احمد ظفر (واقف نو) کا رشتہ عزیزہ ماریہ ندیم سید (واقفہ نو) بنت مکرم سید عبد اللہ ندیم مبلغ سلسلہ میامی امریکہ کے ساتھ طے پایا ہے۔ دونوں خاندانوں کے لئے یہ امر انتہائی مسرت اور سعادت کا موجب ہے کہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت مورخہ 17 جولائی 2021 بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد یوکے میں مبلغ 18000.00 (اٹھارہ ہزار برازیلین ریال) حق مہر پر انکا نکاح پڑھایا۔ الحمد للہ ۔عزیزم اعجاز احمد ظفر کی طرف سے مکرم عبدالماجد طاہر ایڈیشنل وکیل التبشیر اسلام آباد یو کے اور عزیزہ ماریہ ندیم سید کی طرف سے انکے پھوپھا جان مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکریٹری نے وکیل کے طور پر ایجاب و قبول کیا ۔ پیارے آقا ایّدہ اللہ تعالیٰ نے ہر لحاظ سے رشتہ کے مبارک ہونے کی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’آئندہ انکی نسلیں بھی نیک ہوں اور یہ خود بھی نیکیوں پر قائم رہنے والے ہوں‘‘

عزیزم اعجاز احمد ظفر مکرم الحاج مولوی محمد شریف مرحوم سابق اکاونٹنٹ جامعہ احمدیہ ربوہ پاکستان کے پوتے اور مکرم ڈاکٹر سمیع اللہ ریاض مرحوم پاکستان کے نواسے ہیں ۔عزیزہ ماریہ ندیم، مکرم سید عبد الغنی مرحوم سابق سیکریٹری مال فیکٹری ایریا ربوہ پاکستان کی پوتی اور سید عاشق احمد طاہر صاحب کی نواسی ہے ۔ قارئین الفضل سے بھی رشتہ کے مبارک ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے ۔

پچھلا پڑھیں

سُرینام میں عید الاضحی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 اگست 2021