• 18 مئی, 2024

پہلی تربیتی کلاس خدام الاحمدیہ بندوکو،آئیوری کوسٹ

محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ بندوکو شہر (Bondoukou)، آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire) کو اپنی پہلی سہ روزہ تربیتی کلاس مورخہ 22 تا 24 جولائی 2022ء بروز جمعۃ المبارک،ہفتہ اور اتوارمنعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔تربیتی کلاس کے لئے بندوکو شہرکی احمدیہ مسجد میں انتظامات کئے گئے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باقاعدہ طور پر تربیتی کلاس کا آغاز ہوا۔تلاوت وافتتاحی پروگرام کے بعد نماز عصر ادا کی گئی جس کے بعد فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔نماز مغرب کے بعد سوال و جواب کی نشست رکھی گئی نمازعشاء کے بعد طعام پیش کیا گیا جس کے معاً بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ خدام و اطفال کو سنوایا گیا۔ہفتہ کے دن کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس سے ہوا جس کے بعد شاملین کو ناشتہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں نماز ظہر تک مختلف عناوین کے تحت کلاسز ہوئیں جن میں یسرناالقرآن کی کلاس، فقہ کی کلاس، نظام شمسی کے بارے میں ڈاکومنٹری، جنرل نالج سیشن نیز جماعتی عقائد کے تعارف کی کلاس شامل تھی۔باجماعت نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد مختلف ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔جن میں مقابلہ مشاہدہ معائنہ، مقابلہ چمچ ریس، مقابلہ غبارہ پھلانا، بوری ریس کا مقابلہ شامل تھا۔نماز عصر کے بعد ایک مرتبہ پھر فٹبال کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔نماز مغرب کے بعد سوال و جواب اور نماز عشاء کے بعد کھانا پیش کیا جس کے بعد دینی معلومات کی کلاس ہوئی۔

تربیتی کلاس کے تیسرے روز کا آغاز نماز تہجد و فجر سے کیا گیا جس کے بعد درس کا انتظام موجود تھا۔ناشتہ کے بعد قرآن کلاس نیز جنرل نالج کلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس کے بعد شاملین اجتماع سے تین ایام کے دوران دیئے گئے مختلف موضوعات پر مشتمل لیکچرز میں سے تحریری امتحان لیا گیا۔بعد ازاں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریری امتحانات اور ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشنز لینے والے خدام واطفال میں تحائف بھی تقسیم کئے۔نماز ظہر و طعام کے ساتھ اس بابرکت پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

بفضلہ تعالیٰ پہلی تربیتی کلاس کے تمام اخراجات مقامی طورپر ادا کئے گئے۔کلاس کے تمام انتظامات ریجنل مشنری بندوکو مکرم شاہد احمد صاحب نے کئے۔ جبکہ معلم سلسلہ مکرم احمد صاحب نے مختلف مواقع پر لیکچرز دیئے اور دیگر احباب جماعت نے بھی اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا۔تربیتی کلاس کی کل حاضری 16 افراد پر مشتمل رہی جن میں 7 اطفال،6 خدام جبکہ 3 غیر از جماعت دوست بھی شامل تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجلس بندوکو کو آئندہ بھی تعلیم و تربیت کے ایسے و دیگر پروگرامز کے انعقاد کی توفیق عطا کرتا جائے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئےکسی بھی رنگ میں مدد کرنے والے احباب کے مال و نفوس میں برکت عطا کرے۔آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب برموقع جلسۂ سالانہ جرمنی مؤرخہ 21؍اگست 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ