• 9 مئی, 2025

اجتماع مجلس انصار اللہ دِدْگو ریجن

برکینا فاسو میں احمدیت کا پیغام ددگو ریجن کے افراد سے پہنچا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ددگو ریجن میں پرانی اور مضبوط جماعتیں قائم ہوچکی ہیں۔ یہاں جماعت احمدیہ کا ریڈیو بھی قائم ہو چکا ہے جس پر دن میں 16 گھنٹے اسلام احمدیت کی خوبصورت تعلیم دور دراز علاقوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ اس کےعلاوہ جماعت احمدیہ کے ایک ہائی سکول کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ہر سال ریجن کے افراد جماعت کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں مجلس انصار اللہ ریجن ددگو کو اپنا ریجنل اجتماع 13۔14 نومبر 2021 کو احمدیہ مسجد ددگو میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے زعیم علاقہ باکوما ادریس صاحب نے مختلف مجالس کے دورے کئے اور کمیٹی تشکیل دے کر 4 میٹنگز کیں۔ میگا تیجان صاحب زعیم علاقہ دوگو ریجن نے نمائندہ صدر مجلس انصارللہ برکینا فاسو کی حیثیت سے اجتماع میں شرکت کی۔

13 نومبر بروز ہفتہ شام 4 بجے افتتاحی اجلاس زیر صدارت مہمان خصوصی میگا تیجان صاحب شروع ہوا۔ اکالی مسلم صاحب نے تلاوت اور ترجمہ پیش کیا بعدازاں مہمان خصوصی صاحب نے عہد دہرایا۔عہد کے بعد زعیم صاحب علاقہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں مجلس انصار اللہ کے انعقاد اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی . افتتاحی تقریب کے بعد ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ورزشی مقابلہ جات میں سلو سائیکلنگ، نشانہ لگانا، سوئی میں دھاگہ ڈالنا، چمچ میں لیموں رکھ کر دوڑ لگانا شامل تھے۔

نماز مغرب و عشأ کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔کھانے کے بعد علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ چنانچہ ان مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، اذان، حفظ قرآن اور دینی معلومات کے مقابلہ جات شامل تھے۔

دوسرے روز کا آغاز باجماعت نماز تہجد سے کیاگیا ۔نماز فجر کے بعد کندو اساکا صاحب نے درس دیا ۔ناشتہ کے بعد بقیہ ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔ صبح دس بجے اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ مومن جگمدے صاحب نے تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ پیش کیا۔ عہد کے بعد اکابی مسلم صاحب نے قصیدہ پیش کیا ۔زعیم صاحب علاقہ نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی صاحب نے پوزیشن حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے اور حاضرین اجتماع کو نصائح فرمائیں۔ اجتماع کے اختتام پر شاکر مسلم صاحب ریجنل مشنری ددگو نے دعا کروائی۔

اجتماع میں 28 مجالس سے 120 انصار نے شرکت کی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ اجتماع شاملین کے ایمان و وفا اور روحانی وجسمانی ترقیات کا موجب بنے ۔آمین ثم آمین

(مبارک احمد منیر ۔نمائندہ الفضل برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

بغیر کسی جائز عذر کے جلسے سے غیر حاضر نہیں رہنا چاہئے