• 26 اپریل, 2024

ہر قدم اپنا آگے بڑھائیں گے ہم

سىدى!! تجھ سے وعدے نبھائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

مرشدى! گىت الفت کے گائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

ہم لڑى مىں تمہارى پروئے گئے
گوىا زمزم مىں سب ہوں بھگوئے گئے

ىہ تعلق وفا کا نبھائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

تجھ کو پاىا تو کانٹوں سے کلىاں ہوئے
تجھ کو مانا تو سونے کى ڈلىاں ہوئے

اپنى قامت اٹھاتے ہى جائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

تو خىالوں مىں بىٹھا مرے پاس ہے
دل زمرد ہے، ىاقوت، الماس ہے

دل کو انمول ىونہى بنائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

آج ہر شخص مَن کا دھنى ہو گىا
چاند جىسا مرا جرمنى ہو گىا

اپنى قسمت کى قسمت بنائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

ہم غرىبوں کے ہاں مہرباں آگىا
پھر خلافت کے تابع جہاں آگىا

پھر خلىفہ سے اعزاز پائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

ہم جو خدام ہىں، ہم ترے ہاتھ ہىں
دل جگر اور جذبے ترے ساتھ ہىں

اک اشارے پہ جاں وار جائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

اس کى تائىد و نصرت ترے ساتھ ہو
اس کى رحمت بکثرت ترے ساتھ ہو

ہاتھ دنىا مىں تىرا بٹائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

ہم فراز!! اٹھ کے ہاتھوں مىں اب ہاتھ لىں
ہم محبت کے ساغر سبو ساتھ لىں!!

سارى دنىا کو ىہ مے پلائىں گے ہم
ہر قدم اپنا آگے بڑھائىں گے ہم

(اطہر حفىظ فرازؔ)

پچھلا پڑھیں

سونف امراض جگر و معدہ کیلئے مفید

اگلا پڑھیں

چھٹےسالانہ اولڈبرج سروس ایوارڈز جماعت احمدیہ سنٹرل جرسی۔امریکہ کی تقریب