• 11 جولائی, 2025

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

  • مکرمہ فوزیہ درثمین سلمان لکھتی ہیں۔

اتوارکی چھٹی کے بعد روزنامہ الفضل لندن آن لائن کا کچھ زیادہ ہی انتظار ہوتا ہے۔سب ہی خوبصورت ہوتا ہے۔لیکن جو دو تین چیزیں بہت ہی دل کو لگیں وہ یہ ہیں:

ہم نے اپنی ہوش میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کا جانا اور حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کا انتخاب دیکھا،گزشتہ دنوں ان کا یوم وفات تھا اس وقت کا سارا منظر آنکھوں میں پھر جاتا۔ بچپن میں ہم ابو سے ذرا عجیب سوال کیا کرتے تھے جن کے وہ نہایت محتاط سے جواب دیتے تھے وقت کے ساتھ کچھ کچھ خود ہی سمجھ آگئے۔

لیکن اب اپنے بچوں کی امام کے ساتھ عجیب سی وابستگی دیکھ کے لگتا ہے کہ یہ خاص اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ عام سے الفاظ میں یہ کہ اب ہر ایک کے پاس علم کافی اور علم تک رسائی بھی نسبتاً آرام سے ہے۔ تو سوال بھی ذہنوں میں زیادہ ہی آتے ہیں۔ تو ایسی صورت میں دین و دنیا کے ہر معاملے میں ہماری نظر خلافت پر ہوتی ہے کہ حضورانور کیا کہتے ہیں۔ اسی لیے جب ہم دعا کرتے ہیں یا کوئی نیکی کا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپنے والدین سے پہلے حضورانور کے لئے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری رہنمائی کے لئے ان کو وسیلہ بنایا ہوا ہے۔ یہ واقعی قنوت کی دعائیں سب ایک ساتھ میں نے save کر لیں۔ کئی وجوہات کی بنا پر لمبا سجدہ نہیں ہو پاتا تو ان دعاؤں سے بہت تسکین ہو جاتی ہے۔ اپنے قریبیوں سے شیئر بھی کیں رمضان کے لئے۔

  • مکرم مظفر احمد لکھتے ہیں۔

روزنامہ الفضل لندن آن لائن معلوماتی مضامین قارئین تک پہنچا کر روحانی سیر کا باعث بن رہا ہے۔
ایک دن کی مصروفیت کے حوالے سے احباب کے مضامین اچھی روایت ہے۔

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 26 ۔اپریل2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر11، 27۔اپریل 2020ء