• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر11، 27۔اپریل 2020ء

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
31,997 9,577 1,425

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 مصر 4534
2 جنوبی افریقہ 4546
3 مراکش 4065
4 الجیریا 3382
5 کیمرون 1621

گھانا

گھانا نے ایک بار پھر پبلک اجتماعات پر دو ہفتے کے لئے پابندی لگا دی  ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ مسلمان اپنے گھروں میں رمضان کی عبادات بجا لائیں اور اجتماع سے گریز کریں۔

(بی بی سی افریقہ)

نائیجریا میں بڑھتی ہوئی اموات

گزشتہ ہفتے میڈیا نے یہ رپورٹس دیں تھیں کہ ملک کے مختلف حصوں میں معمول سے زیادہ تدفین کے واقعات نوٹ کئے جا رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر اسے کورونا وائرس کی ہلاکتوں سے جوڑا گیا۔ تاہم حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تدفین کورونا سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی نہیں ہے۔

(بی بی سی)

کوموروس میں آنسو گیس کا استعمال

کوموروس میں ایک مسجد سے لوگو کو بھگانے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو آنسو گیس کے شیل استعمال کرنا پڑے۔ ان لوگوں نے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کرنے پر اصرار کیا تھا۔

(بی بی سی افریقہ)

کینیا  میں سکول  بند رہیں گے

کینیا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مزید ایک ماہ کے لئے تما م اسکول بندرہیں گے ۔ مشرقی اقدفریقہ کے اس ملک میں کئی ہفتوں سے  جزوی  لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بڑے شہروں میں آمد و رفت پر پابندی ہے۔

(بی بی سی)

عوامی جمہوریہ کونگو

لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرحدیں بند ہو جانے کے سبب  کونگو کے  کئی باشندے ہمسایہ ملک رونڈا میں  پھنس گئے تھے۔ اسی طرح  روانڈا کے بعض لوگ کونگو کے مشرقی صوبوں میں  پھنسے ہوئے تھے۔ ان لوگوں کو سرحد پار بھیجنے کے لئے دونوں ممالک نے سرحدیں کھولیں اور لوگ اپنے اپنے ملک روانہ  ہوئے۔

(actualite.cd)

ریڈیو سکول

یونیسیف کے تعاون سے  کونگو  میں بچوں کی تعلیم کے لئے ریڈیو پر کلاسز شروع ہو رہیں ہیں۔ اس پروگرام سے پچیس ملین بچے فائدہ اٹھا ئیں گے۔

(actualite.cd)

کیوبا سے ڈاکٹرز کی ٹیم روانہ

 کیوبا سے دو صد سے زائد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جنوبی افریقہ کورونا کرائسس میں مدد دینے کے لئے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئی  ہے۔

(ساؤتھ افریقہ نیوز)

جبوتی میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

جبوتی مشرقی افریقہ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ اس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

(افریقہ نیوز)

زمبابوے

آپوزیشن لیڈر کی پیشی

ایک آپوزیشن لیڈر نے کورونا وائرس کے حوالے سے صدر کی پالیسی پرتنقید کرتے ہوئے  اپنے ایک وئٹس اپ میسج میں انہیں ’’Idiot‘‘ کہا ہے۔ اس لیڈر  کو  پولیس کی طرف سے نوٹس  بھیج کر بلایا گیا ہے۔

(افریقہ نیوز)

پولیس نے معذرت کر لی

دو دن قبل جنوبی افریقہ میں ایک جگہ نماز پڑھتے ہوئے مسلمانوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔ وہ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  جمع تھے اور نماز باجماعت ادا کرر ہے تھے ۔ تاہم اس گرفتاری کے وقت ایک پولیس مین کی طرف سے بعض نامناسب الفاظ ادا کئے گئے  اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو نے پر جنوبی افریقہ کے پولیس منسٹر Bheki Cele نے پولیس کے اس رویے پر معافی مانگی ہے۔

(الجزیرہ)

برکینا فاسو

ماسک پہننا لازمی قرار

 برکینا فاسو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ۲۷ اپریل سے ہر ایک کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماسک کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں کہ کاٹن مٹیریل ہو اور دو مختلف رنگوں  کے  کپڑے سے بنا ہو۔ تاکہ اندورنی اور بیرونی سطح کی پہچان واضح ہو۔ اندورنی سطح سفید کپڑے کی ہو تو بہتر ہے۔

(lefasonet)

لائبریا کے وزیر انصاف  کورونا میں مبتلا

 محکمہ صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لائبریا کے وزیر انصاف  Frank Musa Dean کورونا پازیٹو آئے ہیں ، ان کا علاج دارلحکومت سے باہر ایک ہسپتال میں جاری ہے۔

(افریقہ نیوز)

کینیا یوگنڈ سرحد پر  گاڑیوں کی قطاریں

کارگو ٹرک چلانے والے ڈارئیورز مشرقی افریقہ کے ملکوں میں  کورونا پھیلانے کا باعث بن رہے تھے۔ اب یوگنڈا سرحد پر ٹسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یوگنڈا نے کہا ہےکہ کینیا سے آنے والے آٹھ ڈرائیور پازیٹو آئے ہیں۔ کینیا ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی تیس کلومیٹرز لمبی قطا رلگ چکی ہے۔ (بی بی سی)

کورونا کی دیسی دوائی کے آڈرز

گزشتہ دنوں مڈگاسکر کے صدر نے کورونا وائرس کی ایک دیسی  دوائی کی تشہیر کی تھی ۔ انہوں نے جمعہ کو ٹیویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ہم منصب سینیگال کے صدر نے اس دوائی کا پہلا آڈر بک کروایا ہے ۔ تاہم RFI کے ذرائع کے مطابق ایسا کوئی آڈر بک نہیں ہوا۔ ادھر سینیگال کے صدر نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا ہےکہ وہ اس ریسرچ اور اس علاج کو دلچسپی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔

مڈگاسکر کے صدر نے ا یک اور ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ ان کے ہم منصب صدر مملکت گنی بساؤ نے ایک چارٹرڈ طیارہ اس دوائی کو لے جانے کے لئے بھیجا ہے۔

(بی بی سی افریقہ)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 27۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2020