• 27 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 27۔اپریل 2020ء

چائنہ نے جرمنی کو ماسک بھجوادئے/ پاکستان 30 ہزار ٹیسٹ یومیہ کرسکے گا/ نیوزی لینڈ میں متأثرین کی کمی/ برطانیہ میں مزید کیسز کا انتہائی خدشہ/سپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی/ چائنہ میں تعلیمی ادارے کھل گئے/ جاپان اور سنگاپور بہت متأثر ہوں گے/عالمی ادارے کی جانب سے کورونا کی مزید نئی علامات کا انکشاف

متاثرہ افراد : 29لاکھ83ہزار                          اموات: 2 لاکھ7ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے حلاکتوں کی تعداد
1 امریکہ 47,980
2 اٹلی 26,384
3 سپین 22,524
4 فرانس 22,580
5 برطانیہ 20,319

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد8 لاکھ70ہزار ہے۔ جن میں سپین  میں سب سے زیادہ 1 لاکھ18ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی، امریکہ اور چائنہ میں بھی یہ تعداد خاطر خواہ بہتر ہے۔

https://coronavirus.jhu.edu/map.html

براعظم متأثرین
یورپ 13 لاکھ 42 ہزار
امریکہ 11 لاکھ 40 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 45 ہزار
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں 86 ہزارکا اضافہ جبکہ کورونا کے باعث اموات میں 6 ہزار کا اضافہ  ہوا ہے

https://covid19.who.int/

  • ہندوستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1990نئے کیسز   کے اضافہ سے کُل کیسز کی تعداد 26ہزار 500 ہوگئی ہے۔ اسی طرح  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 اموات سے کُل تعداد 824 ہوچکی ہے۔ (عالمی ادارہ صحت)
  • نیوزی لینڈ میں کورونا وائریس سے متأثرین  میں کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف  4 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ البتہ وزیر اعظم نے عوام کو ابھی بھی مزید محتاط اور حفاظتی اقدامات اپنانے کی تلقین کی ہے۔ (CNN)
  • ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور حفاظتی اقدامات میں نرمی کرنے سے برطانیہ میں مزید 1 لاکھ کے قریب افراد کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ وزیر اعظم بارس جانسن نے کورونا سے صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے عوام سے التماس کی ہے کہ یہ وقت آپ کے صبر کو آزمانے کا ہے، ہم لاک ڈاؤن نرم کر کے مزید جانوں کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتے۔(CNN)
  • کورونا سے نمٹنے کیلئے چائنہ نے جرمنی کو 10 ملین  ماسک  مہیا کردئے ہیں۔ مزید 15 ملین ماسک آئیندہ چند روز تک  مہیا کردئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جرمنی نے ملک گیر ہر شخص پر ماسک پہننالازم قرار دیا ہے۔ (CNN)
  • سنگاپور میں مزید 700 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں  اکثریت غیر ملکی مزدوروں کی ہے جبکہ مقامی لوگوں کی تعداد محض 14 ہے۔ (CNN)
  • سپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے بچے اب پارکوں اور سر سبز مقامات پر  جاسکیں گے۔گزشتہ دنوں سپین میں متأثرین کی تعداد اب تک کی سب سے کم تعداد تھی جس کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ (BBC)
  • چین  کے ووہانگ سے شروع ہونے والی اس وبا نے جہاں ساری دنیا کو ہی جلد اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، وہیں چین نے سب سے پہلے اس وبا پر قابو بھی پالیا ہے ۔ چنانچہ چائنہ  کے کئی بڑے شہروں میں آج سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔ (BBC)
  • سوشل میڈیا پر چائنہ کے سکولوں میں بچوں کے سروں پر کئی میٹر ز کے قطر والے بڑے ہیٹس دکھائی دے رہے ہیں جو سوشل ڈسٹانسنگ میں ممد ہوں گے۔ (Sixth Tone)
  • ماہرین کے مطابق موجودہ عالمی وبا کی وجہ سے جہاں ساری دنیا میں معیشت انتہائی برے طور پرمتأثر ہورہی ہے وہیں خدشہ ہے کہ ایشیاء میں سب سے زیادہ جاپان اور سنگاپور  متأثر ہوں گے۔ (CNBC)
  • عالمی ادارے نے کورونا وائریس   سے متأثر ہونے والے افراد میں پائی جانے والی علامات میں مزید چند نئی علامات کا اضافہ کرلیا ہے۔
پرانی علامات مزید شامل ہونے والی علامات
تیز بخار سردی لگنا
کھانسی سردی سے کانپنا
سانس لینے میں دشواری پٹھوں میں درد
  سر درد
  گلہ خراب / دکھنا
  قوت شامہ کم ہونا (سونگھنے کی قوت)
  چکھنے میں دشواری / ذائقہ محسوس نہ ہونا

(CNBC)

  • مزید علامات  جاننے کیلئے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

https://www.cdc.gov/coronavirus/2019-ncov/symptoms-testing/symptoms.html

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 26 ۔اپریل2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر11، 27۔اپریل 2020ء