• 30 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔

(ابوداؤد۔ کتاب الادب)

ترجمہ:’’اے اللہ! میرے بدن اور میری سماعت کی حفاظت فرما۔ اے اللہ! میری آنکھ کی بھی خود حفاظت فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں‘‘

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحت وسلامتی کی جامع دعا ہے۔ حضرت ابوبکرؓ صبح و شام تین مرتبہ یہ دعا پڑھتے اور کہا کرتے تھے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعا پڑھتے سنا ہے۔ آجکل کے حالات میں یہ دعا کثرت سے پڑھنی چاہئے۔

(قدسیہ محمودسردار)

پچھلا پڑھیں

خاندان حضرت مسیح موعودؑ کی خلافت کیلئے قربانیاں

اگلا پڑھیں

سراپا دُعا ہے خلیفہ ہمارا