• 5 مئی, 2024

اعلان نکاح و تقریب پر مسرت

  • مکرمہ رفعت لئیق اہلیہ لئیق احمد مشتاق صاحب (مبلغ انچارج) سُرینام۔ جنوبی امریکہ تحریر کرتی ہیں:

خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نمائندگی میں مکرم مولانا مبشر احمد نے مورخہ 19؍نومبر 2021ء کو مسجد بیت الرحمٰن میری لینڈ، امریکہ میں ہماری پیاری بیٹی عزیزہ لبنیٰ لئیق کانکاح ہمراہ عزیزم جنید اسلم ابن خواجہ محمد اسلم (متعلم درجہ خامسہ جامعہ احمدیہ) کینیڈا پڑھایا۔

بچی ددھیال کی طرف سے حضرت شیخ محمد سلطانؓ اور ننھیال کی طرف سے حضرت میاں احمد دینؓ (صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام) کی نسل سےہے۔

مؤرخہ 21نومبر کومیری لینڈمیں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر محترم مولانا اظہر حنیف (مبلغ انچارج و نائب امیر جماعت امریکہ) نے دعا کروائی۔

مؤرخہ 18دسمبر کو مسجد ناصر سُرینام میں دعوت کا اہتمام کیا گیاجس میں افراد جماعت کے علاوہ حکومتی افسران اور مختلف عمائدین شامل ہوئے۔

عزیزہ لبنیٰ لئیق کے دادا محترم شیخ مظفر احمد اور نانا محترم میاں شریف احمد کو مختلف جماعتی خدمات کی توفیق ملی ہے اور بچی کے چچا ولید احمد صاحب اور ماموں محمود احمد خالد صاحب بھی مربیان سلسلہ ہیں۔

عزیز م جنید اسلم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ محترم خواجہ غلام محمد کے ذریعہ ہوا جنہوں نے اگست 1921ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورۂ کشمیر کے دوران دستی بیعت کا شرف حاصل کیا جب کہ ان کے دادا محترم خواجہ عبد العزیز کو طویل عرصہ بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق ملی۔ ان کےوالد محترم خواجہ محمد اسلم کو ضلعی سطح پر مختلف جماعتی خدمات کی توفیق ملی اور اب امریکہ منتقلی کے بعد مجلس انصار اللہ اور طاہر اکیڈمی میں خدمات کی توفیق مل رہی ہے۔ اسی طرح بچے کے چچا محترم محمد اشرف ضیا بطور صدر و مبلغ انچارج آسٹریا میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ طرفین کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ اس جوڑے کو ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے ۔دائمی خوشیوں، راحتوں اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد قبول کریں ۔

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال و ذکر خیر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 دسمبر 2021