• 25 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر12، 28 ۔اپریل 2020ء

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریضتندرست ہونے والےاموات
33,24310,1461,470

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 مصر 4782
2 جنوبی افریقہ 4793
3 مراکش 4120
4 الجیریا 3517
5 کیمرون 1705

گھانا

90 نئے ہسپتال بنائے گا

  گھانا کے صدر  مملکت نے کہا ہے کہ  حالیہ کورونا وائرس وبا نے  ملک کے ہیلتھ سسٹم کو ننگا کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہمیں اس شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسے اور بہتر بنانا چاہئے۔ اس لئے ہم مزید  ہسپتال بنائیں گے۔  مختلف ریجنز میں ۹۰ نئے ہسپتال بنیں گے۔

   عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت گھانا میں موجود ہسپتالوں کے لحاظ سے ہر دس ہزار گھانین کے لئے صرف ۹ ہسپتال بیڈ موجود ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

سرجن کی وفات

گزشتہ دنوں یو کے میں پہلے آن ڈیوٹی سرجن ڈاکٹر Adil El Tayar کی وفات کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔  وہ سوڈان میں پیدا ہوئے تھے پر زیادہ عرصہ یوکے میں گزارا۔

بوٹسوانا

بوٹسوانا میں لگایا گیا لاک ڈاؤن ۳۰ اپریل کو  ختم ہونا تھا  تاہم حالات کی نزاکت کے پیش نظر  پورے ملک میں لاک ڈاؤن مزید  ایک ہفتہ کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔بوٹسوانا میں اس وقت ۲۲ کیسز  ہیں اور ایک  موت ہو چکی ہے۔

نائجیریا

کانو میں پراسرار ہلاکتیں

نائجیریا کے ریجن کانو میں صدر مملکت  نے ایک ٹیم بھجوائی ہے تاکہ وہاں ہونے والی پراسرار اموات کی تحقیق ہو سکے۔ کانو میں معمول سے زیادہ   اموات کی بات اس وقت سامنے آئی  جب  مقامی گورکنوں  نے  شور مچانا شروع کیا کہ وہ معمول سے زیادہ قبریں کھود رہے ہیں ۔ اور تدفین کے لئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔   

صدر   Muhammadu Buhari نے کہا ہے کہ ان کی اس  معاملے پر گہری نظر ہے ۔ کانو میں  مزید دو ہفتےکے لئے مکمل  لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اموات کورونا کی وجہ سے نہیں ہیں بلکہ بلڈ پریشر وغیرہ بیماریوں کی وجہ  ہیں ۔ (بی بی سی افریقہ)

مسئلہ وائرس ہے  لوگ نہیں  

اقوام متحدہ کمیشن  نے افریقن حکومتوں سے لوگوں کو زبردستی پکڑنے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور بے جا  مارپیٹ کرنے  پر توجہ دالائی ہے کہ یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اصل مسئلہ وائرس  ہے عوام نہیں ۔ ا س لئے  انسانی حقوق کی حفاظت کے انتظامات کئے جائیں ۔ جنوبی افریقہ ۔ کینیا ۔ یوگنڈااور روانڈا ان ممالک میں سے ہیں جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  حالیہ وبا کی آڑ میں لوگوں پر سختی کی ہے ۔

اقوا م متحدہ کے نمائندہ کے مطابق  جنوبی افریقہ میں 17000 لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے ۔

کینیا میں انسانی حقوق کی  27 تنظیموں نے حکومت کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں کرفیو کی خلاف کرنے والوں کو دی جانے والوں  سزائیں  روکنے کا کہا گیا  ہے ۔ (بی بی سی)

 یوگنڈا

پارٹی میں شرکت پر  پولیس آفیسر  گرفتار

پولیس آفیسر نے ایک مقامی بزنس مین کو گھر میں پارٹی کرنے کی اجازت دی ۔ اور بعد ازاں خود بھی پارٹی انجوائے کرنے وہاں پہنچ گئے۔ انہیں اس حرکت پر گرفتار کر  لیا گیا ہے ۔ نافرمانی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان کی اس حرکت سے بیماری کے پھیلاؤ میں مدد مل سکتی ہے ۔ (بی بی سی افریقہ نیوز)

قیدیوں کی رہائی

یوگنڈا کے صدر Yoweri Museveni نے آٹھ صد قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے ۔ یہ فیصلہ جیلوں میں رش کم کرنے کی وجہ سے کیاگیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد قیدیوں کی ایک لسٹ صدر کو پیش کی گئی تھی  جس میں سے  آٹھ سو کو معافی دے دی گئی ہے ۔ آزاد کئے  جانے والے قیدیوں میں  حاملہ  ۔ دودھ پلانے والی اور بڑی عمر کی عورتوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔  

برونڈی میں الیکشن مہم

 ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے باوجود اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے الیکشن مہم شروع کر دی گئی ہے ۔( الجزیرہ)

ماسک نہیں پہن سکتے تو سڑکیں صاف کرو

مڈگاسکر میں  پولیس نے  جن لوگوں کو ماسک کے بغیر باہر پھرتے ہوئے پکڑا ان سے فٹ پاتھ صاف کروائے ہیں ۔مڈگاسکر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ( الجزیرہ)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 28 ۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اپریل 2020