• 27 اپریل, 2024

شہزادہ عجم حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف شہیدؓ

(پہلا شہید احمدیت)

راستہ شہادت کا دکھلا گیا شہزادہ عجم
ارض افغانستان پہ وفائیں بکھرا گیا شہزادہ عجم

پرواہ ذرہ نہ کی دنیاوی جاہ وحشمت کی
لہو سے داستانِ وفا رنگیں بناگیا شہزاده عجم

امام وقت کی آواز پر آمنا صدقنا کہنے والا
اپنے اوپر بارش پتھروں کی برسا گیا شہزادہ عجم

کوئی لالچ اسے ہٹا نہ سکا راہِ صدق و وفا سے
گلے شہادت کو خوشی سے لگا گیا شہزادہ عجم

محبت و وفا کا پیکر، اطاعت سے بھرا متقی وجود
ہر سو امن کی شمعیں جلا گیا شہزادہ عجم

سر پہ موت منڈلاتے دیکھ کر، بڑی جرأت سے
امیر کابل کو پیغام احمدیت سنا گیا شہراده عجم

ہم جتنا بھی ناز کریں شہید کابل پہ وہ کم ہے
مسیح کی زندگی میں وفائیں لٹا گیا شہزادہ عجم

اک معصوم پہ ظلم کی انتہا پر ارض کامل کوریاضؔ
اللہ کی نگاہ سے ہمیشہ کے لئے گرا گیا شہزادہ عجم

(ریاض احمد ملک)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ27۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

آج کی دعا