• 2 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ28۔مئی 2020ء

امریکی صدر کا چینی طلباء کا ویزہ ختم کرنے کا اعلان/صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا کو وارننگ/40 ملین لوگ بے روزگار/برازیل میں کورونا کی پھر سے شدت/آسٹریلوی اخبارات کا نقصان/یورپی یونین نے ملیریا کی دوا پر پابندی لگادی/ترکی ، یونان پر بارڈر کے معاملات پر برہم/سکاٹ لینڈ میں خاندان اب مل سکیں گے/یورپ میں سیاح آنے لگے/اٹلی میں ساحلین سمندر کھلنے لگے/ ٹڈی دل کا شدید حملہ اور غذائی قلت کا خدشہ

متاثرہ افراد : 57لاکھ17ہزار                     اموات: 3 لاکھ56ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1658896 98119 24886 590
2. برازیل 391222 24512 16324 1039
3. روس 370680 3968 8338 161
4. برطانیہ 265231 37048 4043 134

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد23لاکھ 68ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ3لاکھ 92ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل 1لاکھ67ہزار جبکہ جرمنی میں 1لاکھ 63ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 85 ہزار رہی۔ اسی طرح اموات میں 5ہزار 6سو کا اضافہ ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,556,479
یورپ 2,061828
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 449,590
جنوب مشرقی ایشیا 220,989
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 177,460

https://covid19.who.int/

  • امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کی طرف  سے کی جانے والی تنقید اور تفتیش پر اظہار برہمی  کرتے ہوئے ان کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر کے مطابق یہی حربے صدارتی انتخابات 2016 میں بھی استعمال کئے گئے تھے۔ (بی بی سی)
  • بعض ممالک میں   موجودہ بڑھتی ہوئی وبا میں احتیاطی تدابیر کو ضروری جاننے کے باوجود  کچھ تاجران اور دکانداروں کے مالک ماسک پہنے ہوئے افراد  کو اپنی دکان کے  اندر داخلے سے روک دیا ہے۔(Washington post)
  • صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے جزو لازم ٹویٹر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ   آزادی  اظہار رائے کے انتہائی خلاف عمل کر رہا ہے۔((Washington post))
  • امریکہ میں گزشتہ 10 دنوں میں  40 ملین لگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ (Washington post)
  • برازیل میں  گزشتہ 24 گھنٹوں  میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ (الجزیرہ)
  • بڑھتے ہوئے حالات اور لاک ڈاؤن کی شدت کی وجہ سے آسٹریلیا میں موجود  72 سے زائد اخبارات کی پرنٹنگ متأثر ہوئی ہے۔ان میں سے 36 اخبارات آن لائن ایڈیشنز متعارف کرواچکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • یورپی یونین نے کورونا سے بچاؤ میں مستعمل دوائی کلوروکوئین  کی یورپ میں ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • ترکی نے موجود  ہ حالیہ وبا میں  یونان کے ساتھ اپنے بارڈرز کی بابت تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ یونانی حکومت مہاجرین وغیرہ کیلئے نرم قوانین کئے جائیں۔(الجزیرہ)
  • سکاٹ لینڈ انتظامیہ کی طرف سے  اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ دو خاندان  کسی کھلی جگہ پر آپس میں ملاقات  کرسکتے ہیں۔خاص کر کسی باغ یا پارک وغیرہ میں۔(الجزیرہ)
  • برطانوی ماہرین کے مطابق وزیراعظم بوریس جانسن کی طرف سے دیاجانے والا ٹریسنگ کا طریق  جون کے آخر تک   لاگو ہونے کا امکان ہے۔
  • ماہرین کے مطابق  یورپ میں سیاحوں کی آمدورفت جلد ہو سکے گی۔ اکثریت ممالک اس وبا سے ریکور ہوہے ہیں۔
  • امریکی حکومت امریکہ میں پڑھنے والے چینی طلباء کے ویزے  ختم کرنے کا ارادہ رکھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا بین ہوگا۔(نیویارک ٹائمز)
  • ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق ماہرین کا انتہائی خدشہ ہے کہ اس سے وسیع پیمانہ پر خوراک کا بحران جنم لے گا ، نتیجةً  غربت اور افلاس میں اضافہ بھی دیکھنے میں آئے گا۔ ماہرین کے مطابق اس وبا سے جہاں ہندوستان کئی علاقہ متأثر ہوئے ہیں وہیں وسطی افریقہ میں بھی اس نے تباہی مچائی ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ انتہائی موزوں موسم ہے۔(نیویارک ٹائمز)
  • کورونا سے متأثرہ یورپی ممالک میں اٹلی کا پہلا نمبر رہا ہے البتہ اب حالات بہتر ہونے کے بعد حکام ملکی معیشت کو بحال کرنے کی خاطر ملک بھر میں موجود ساحلین سمندروں کو مکمل کھولنے کا ارادہ رکھ رہے ہیں۔(نیویارک ٹائمز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

فرشتوں کا اُترنا

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر42، 28 مئی 2020