• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر13، 29۔اپریل 2020ء

ایک ڈالر کی ٹسٹ کٹ، دس منٹ میں رزلٹ

مشرقی افریقہ خوارک کی کمی کا شکار

ڈرائیورز پر ہوٹل کے دروازے بند

جنوبی افریقہ ائیر لائن ہمیشہ کے لئے بند ہونے کے نزدیک

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
34,924 11,336 1,529

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 مصر 5042
2 جنوبی افریقہ 4996
3 مراکش 4252
4 الجیریا 3649
5 کیمرون 1806

سینیگال

سینیگال نے کورونا وائرس کے ٹسٹ کے لئے ایسی کٹ  بنا لی ہے  جو صرف دس منٹ میں رزلٹ دے  دے گی ۔ اس کٹ کی قیمت صرف ایک امریکن ڈالر ہے ۔ 

https://www.aljazeera.com/news/2020/04/senegal-trials-1-covid-19-test-kit-200428132313740.html

مشرقی افریقہ میں خوراک کابحران

World Food Programme نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی افریقہ میں خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ مشرقی افریقہ کے نو ممالک برونڈی، جبوتی، ایتھوپیا، اریٹیریا۔کینیا۔ روانڈا۔ صومالیہ اور یوگنڈا کے بیس ملین لوگوں کے پاس مناسب ذخیرہ خوراک موجود نہیں ہے۔

https://www.aljazeera.com/news/2020/04/wfp-warns-food-insecurity-double-east-africa-200428150049637.html

 اسی حوالے سےعالمی  ادارہ صحت کی ایک رپورٹ، جو بی بی سی نے شائع کی ہے ، کے مطابق خوراک کا یہ مسئلہ دو گنا بھی ہو سکتا ہے ۔  

نائیجریا

نائجیریا کے سرکاری بیان کے مطابق امریکن صدر Donald Trump نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مغربی افریقن ممالک کے لئے وبا سے نمٹنے کی خاطر وینٹی لیٹرز بھجوائیں گے۔

انہوں نے نائیجریا کے صدر سے بات کرتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

(بی بی سی)

ادھر  آئی ایم ایف نے  نائیجریا کے لئے 3.4ڈالرز کی امداد منظور کر لی ہے۔ نائیجریا کی اکانومی تیل پر ہے اور فی الوقت تیل کی قیمتوں میں شدید مندی کا رحجان ہے۔

ملاوی

نقد مدد کی جائے گی

ملاوی کے صدر Peter Mutharika نے اعلان کی ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کو ہر ماہ 35000ملاوین خواچہ (47ڈالرز)  نقد امداد دی جائے گی ۔ یہ مدد ماہ مئی سے شروع ہو گی اور موبائل  کیش کے ذریعہ ادائیگی  کی جائے گی ۔ ملاوی میں کل ۳۶ کیسز ہیں اور تین اموات ہو چکی ہیں ۔ (بی بی سی)

ملاوی میں عدالت نے غریب لوگوں کے روز گار کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن  کا نفاذ ختم کر دیا ہے۔

کونگو برزاویل

ملک میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن میں ۲۰ ،اپریل سے مزید ۲۰ دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(افریقہ نیوز)

گھانا

۳۰ مارچ کو بند ہونے والی اندرون ملک فلائٹس کو اس ویک اینڈ سے کھولاجا رہا ہے۔ فلائٹس کھولنے سے قبل  ایئر پورٹ کو سپرے کر کے صاف کر لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے لوگ بھی ائیر پورٹ پر موجود ہوا کریں گے اور سخت نگرانی میں یہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ گھانا نے گزشتہ ہفتے لاک ڈاؤن ختم کیا تھا لیکن سرحدیں ابھی تک بند ہیں۔

(بی بی سی)

کینیا

 نیروبی ائیر پورٹ کی صفائی کا ٹھیکہ رکھنے والی والی پرائیو یٹ کمپنی نے اپنے عملے کے کئی افراد کو اچانک کام سے فارغ کر دیا۔ ورکرز نے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیق کی جائے تاہم تاحال  ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(بی بی سی)

کینیا کا ریسرچ سنٹر کوروناٹسٹ کٹس کی کمی کا شکار ہے۔ بی بی سی

مراکش

 مراکش کی جیلوں میں وسیع پیمانے پر ٹسٹ کرنے پر ۳۱۳ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مراکش کی جیلوں میں  اس وقت اسی ہزار سے زائد قیدی ہیں۔ اسی ماہ کے شروع میں 5654 قیدیوں کی سزا معاف کر دی گئی تھی تاکہ جیلوں میں رش کم کیا جائے سکے۔

(بی بی سی)

ڈرائیور ہوٹل میں سو نہیں سکتے

یوگنڈا میں ہمسایہ ممالک سے آنے والے 20 ٹرک ڈرائیورز کورونا پازیٹو آئے ہیں۔ یوگنڈا نے سرحدوں پر کورونا ٹسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ آئندہ سے منع کر دیا گیا ہے کہ ڈرائیورز کسی ہوٹل میں یا کسی کے گھر میں رات نہیں گزار سکتے۔

صدر نے کہا ہے کہ  ہم کارگو ٹریفک روک بھی نہیں سکتے ایسا کرنا خودکشی کرنے کے مترادف ہو گا ۔ لیکن وائرس کو پھیلنے سےروکنےکے لئے  بعض ضروری احتیاطیں کی جارہی ہیں۔

(بی بی سی)

برونڈی میں الیکشن مہم

 ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے باوجود اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے الیکشن مہم شروع کر دی گئی ہے اور بڑی بڑی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے نزدیک ان اجتماعات کی وجہ سے برونڈی میں وائرس کے پھیلنے میں غیر معمولی اضافہ ہوجانے کا خدشہ ہے۔

(الجزیرہ)

کیا  ائیر لائین ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی

جنوبی افریقہ کی قومی ائیر لائین 2011 سے کوئی منافع نہیں دے رہی۔ اور حالیہ وبا کی وجہ سے حکومت نے ائیر لائن کے فنڈز بند کر دئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی ائیر لائین ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔

(الجزیرہ)

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔برکینا فاسو)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 29 ۔اپریل2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اپریل 2020