• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر43، 29 مئی 2020

  • امریکن وینٹی لیٹرز نہیں پہنچے
  • چرچ نہ جائیں مارے جائیں گے
  • ورکرز کو تنخواہ نہیں دے سکتے
  • سکول کھلولنا اجتماعی خوش کشی  ہوگا
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
129,620 53,419 3,795

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 27403
2 مصر 20793
3 الجیریا 8997
4 نائیجریا 8915
5 مراکش 7643

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  10499 مریضوں  اور    220 اموات    کا اضافہ ۔

 وبا کے شروع سے اب تک  ایک دن میں ہونے والا یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

امریکن وینٹی لیٹرز نہیں پہنچے

نائجیریا کے وزیر اطلاعات نے  Lai Mohammed   کہا ہے کہ اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے  کئے گئے وعدے کے مطابق  وینٹی لیٹرز نہیں پہنچے ۔

 انہوں نے گذشتہ ہفتے  صدر  ٹرمپ کے اس بیان سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے مغربی افریقن  ملکوں کے لئے  ایک ہزار وینٹی لیٹرز بھیجے تھے۔ صدر ٹرمپ نے یہ وعدہ 28 اپریل کو نائجریا کے  صدر  کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران  میں کیا تھا ۔(بی بی سی افریقہ)

چرچ نہ جائیں مارے جائیں گے

جنوبی افریقہ کے حزب اختلاف کے سیاستدان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چرچ جانے کے ’’جال‘‘ میں نہ پھنسیں۔  انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ  چرچ نہ جائیں ورنہ کورونا سے مارے نہ جائیں گے۔

صدر مملکت نے لاک ڈاؤن  میں نرمی  کرتے ہوئے یکم جون سے  عبادت گاہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن کسی بھی وقت صرف 50 یا کم لوگوں کو ہی  عبادت گاہ داخلے کی اجازت ہوگی۔(بی بی سی افریقہ)

وبا   ترقی کی راہ میں رکاوٹ

افریقن یونین کے چیئرپرسن   Cyril Ramaphosa نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے لئے کورونا وائرس وبائی بیماری ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس میں تعلیم ، صحت اور غربت کے خاتمے کے اہداف شامل ہیں۔(بی بی سی افریقہ)

عالمی جنگ کے سابق فوجی میدان عمل میں

گھانا سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ دوسری  عالمی جنگ کے  تجربہ کار  فوجی  جوف نے  برطانیہ کے  کیپٹن ٹام مور کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں افریقہ کے دوسرے سابق فوجیوں کو فنڈ ریزنگ کے لئے  پیغام بھیجنے کی درخواست کی ہے ۔ جوزف اب تک 21000  ڈالرز  جمع   کر چکے ہیں ۔(بی بی سی افریقہ)

ورکرز کو تنخواہ نہیں دے سکتے

جنوبی افریقہ ایئر ویز (SAA) نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنے ملازمین کو مئی کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں ہے۔ مئی کے آغاز کے بعد سے تقریبا  5000 ملازمین بغیر تنخواہ  چھٹی پر ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

لاک ڈاؤن اقدامات میں توسیع

الجیریا  کی حکومت نے ملک کے بیشتر حصوں میں سخت لاک ڈاؤن اقدامات میں 13 جون تک توسیع  کر دی ہے ۔ اب تک  630  اموات کورونا سے ہو چکی ہیں۔ (Africanews)

ہسپتال بھر گیا

ایتھوپیا کے  شہر ادیس ابابا کے  مضافات میں  کورونا کے لئے بنایا گیا  فیلڈ ہسپتال مکمل ہونے کے قریب ہے۔وزیر اعظم  نے  ملک پانچ ماہ تک  ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔  تمام زمینی سرحدیں بند کردی گئیں ہیں اور ماسک  پہننا  لازمی ہے ۔

(Africanews)

ائیر پورٹ پر کورونا سنٹر کا قیام

بینن نے دارالحکومت  کے مرکزی ہوائی اڈے پر  کورونا ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیا ہے تاکہ وائرس کی جلد شناخت اور اس کی روک تھام کی جا سکے ۔ دوسرے ہمسایہ ممالک کے برعکس، وبا  کے شروع ہونے کے بعد  بھی  بینن کی فضائی حدود کھلی ہیں تاہم ، زمینی سرحدیں بند کردی گئیں۔ Africanews

ایپلی کیشن کا اجراء

یوگنڈا کی  وزارت صحت نے کلینک (MOH CTC) موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا ہے۔ا س ایپ پر  لوگ  کورونا کی  علامات سے آگاہی حاصل کر سکتے  ہیں اور تشخیص سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور جلد ہی ایپل پر  بھی آجائے گی۔ Africanews

سکول کھلولنا اجتماعی خوش کشی جیسا ہے

کیمرون میں کوویڈ ۔19 کے 5000 سے زیادہ  کنفرم کیسزکےباوجود یکم جون کو  اسکول  کھولنے کی تیاری ہے ۔  ملک میں اساتذہ اور والدین اس اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، جسے وہ خودکشی سمجھتے ہیں۔ سوشل نیٹ ورکس پر ، موجودہ حالات میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بائیکاٹ کی اپیلیں بڑھ رہی ہیں۔malijet.com

 نائیجیر

وزیر صحت نے    کہا ہے کہ نائجر میں COVID-19 کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ نائیجر میں 955  کیسز ہیں ۔ANP

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ29۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 مئی 2020